شیعہ اور آغا خانیوں کا جنازہ پڑھانے کا حکم - فتاویٰ جات |…

شیعہ اور آغا خانیوں کا جنازہ پڑھانے کا حکم


سوال: کیا فرماتے ہیں علماءِ دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ہمارے ایک خطیب صاحب ہیں جو کہ فوج میں ہیں، ان کے ذمے فوجی لوگ جو محاذ میں مرتے ہیں ان کی نمازِ جنازہ پڑھانا ہوتی ہے، اب فوج میں جو بھی مرتا ہے جنازہ انہی خطیب صاحب ہی پڑھاتے ہیں اب مرنے والوں میں شیعہ بھی ہوتے ہیں اور آغا خانی فرقہ والے بھی ہوتے ہیں اگر ان کی نمازِ جنازہ نہ پڑھائی جائے تو ان کی ڈیوٹی کا مسئلہ ہے اور اگر پڑھا دیں تو وہ غیر مذہب ہیں آپ برائے مہربانی شریعت کی رو سے واضح فرمائیں کہ درست طریقہ کیا ہے؟ 

جواب:  شرائط نمازِ جنازہ میں سے ایک میت کا مسلمان ہونا بھی ہے لہٰذا آغا خانی اور شیعہ کی نمازِ جنازہ پڑھانا درست نہیں ہے: و شرطہا اسلام المیت۔

(در مختار: جلد 1 صفحہ121) 

فنقول لا یصلى على الكافر لان الصلاة على المیت دعاء واستغفار لہ و الاستغفار للكافر حرام۔

(محیط برہانی: جلد3 صفحہ 82)

(ارشاد المفتین: جلد1 صفحہ 489)