دور حاضر کے شیعہ کو ایصالِ ثواب کرنا - فتاویٰ جات | دفاع…

دور حاضر کے شیعہ کو ایصالِ ثواب کرنا


سوال: سنی بیوی کو شیعہ خاوند کے لیے دعائے مغفرت یا ایصالِ ثواب کرنا کیسا ہے؟ اور سنی کو شیعہ کے لیے عام طور سے ایصالِ ثواب کا کیا حکم ہے؟ 

جواب: اگر اس کے عقائد کفریہ نہیں، جیسا کہ بعض فرقوں کے ہیں تو دعائے مغفرت درست ہے، اس میں شوہر اور غیر سب برابر ہیں لیکن اگر شیعہ کے عقائد کفریہ ہوں، جیسا کہ دورِ حاضر کے شیعہ، تو ان کے لیے ایصالِ ثواب کرنا ناجائز ہے۔ 

(فتاویٰ محمودیہ: جلد 9 صفحہ251)