فقیہ الامت حضرت مولانا مفتی محمود الحسن گنگوہی رحمۃاللہ کا فتویٰ شیعوں کے عقائد و افعال اور ان کا نماز جنازہ پڑھنے اور پڑھانے والوں کا شرعی حکم
سوال 1: اہلِ سنت و الجماعت ہونے کے لیے کیا شرط ہے؟ کیا وہ آدمی بھی سنی ہو سکتا ہے جو یہ کہے کہ میری والدہ سنی تھیں اور میرے باپ شیعہ، اور شخص مذکور نے جس عورت سے نکاح کیا ہے وہ کٹر قسم کی شیعہ ہے اور حتیٰ کہ ان صاحب نے اپنی لڑکی کا نکاح شیعہ مجتہد کے لڑکے سے کیا ہے یہ صاحب شیعوں کے ماتمی جلوسوں میں باقاعدگی سے شریک ہوتے ہیں اور سنی ہونے کا دم بھی بھرتے ہیں موجودہ امام صاحب سے پہلے امام مسجد کا فیصلہ تھا کہ یہ شخص شیعہ ہے اور اگر یہ اپنے آپ کو سنی کہتا ہے تو اس کا نکاح شیعہ عورت کے ساتھ نہیں ہو سکتا اور موجودہ امام صاحب کا بھی یہی فتویٰ ہے کہ یہ غالی قسم کا شیعہ ہے اور تقیہ باز ہے اور اس کی بات ناقابلِ اعتماد ہے کیا شیعہ سنی کا نکاح آپس میں ہو سکتا ہے؟
سوال 2: ایک شخص جو خود ساختہ سنی ہونے کا دعویدار ہے حالانکہ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ یہ شخص شیعہ ہے اور امام صاحب شیعوں اور رافضیوں کو دائرہ اسلام سے خارج تصور کرتے ہیں اور امام صاحب نے مسلمانوں کی کثیر جماعت کی موجودگی میں جمعۃ المبارک کے دن اعلان کیا کہ میں کسی شیعہ کی نمازِ جنازہ نہیں پڑھاؤں گا اور نہ کسی سنی کو شیعہ و رافضی کے جنازہ میں کھڑا ہونے دوں گا، ورنہ وہ اسلام سے خارج ہو جائے گا اور تجدیدِ اسلام اور قبولِ نکاح دوبارہ کرنا ہو گا کیا سنی مسلمان، شیعہ رافضی کی نمازِ جنازہ پڑھ سکتا ہے کہ نہیں؟ اور ایسا کرنے والوں کیلئے شرعی حکم کیا ہے؟
سوال 3:کوئی سنی ہونے کا دعویدار کسی ذاتی مخالفت کی بناء پر شیعہ سنی مسئلہ پر کسی امام مسجد کے بارے میں یہ کہے کہ میں نے فلاں مسلمان کے جنازہ کی نماز امام مسجد کے پیچھے نہیں، شیعہ کی اقتداء میں پڑھی ہے تو ایک دوسرے مسلمان نے سوال کیا کہ سوچ سمجھ کر کہہ رہے ہو؟ تو اس نے کہا ہاں، بلکہ فرضِ عین کی اقتداء بھی شیعہ کے پیچھے کی ہے اور میں نمازِ فرض اور دیگر نمازیں اس امام کی بجائے شیعہ کی اقتداء میں پڑھتا ہوں اس فعل سے تین توہین کے پہلو نکلے:
1: فرض نماز
2: نمازِ جنازہ
3: میت کی توہین
امام مسجد جس کے پیچھے خلقِ کثیر نماز پڑھتی ہے، ایسے شخص کے لیے شرعی حکم کیا ہے؟ مسلمانانِ ورکنگ نے تو اس کو اپنی جماعت سے خارج کر دیا ہے اور میل جول ختم کر دیا ہے شرعی طور پر اس کا حل فرمایا جائے۔
سوال 4: کیا شیعہ کے پیچھے نمازِ جنازہ، شیعہ میت کی ہو سکتی ہے کہ نہیں؟ اگر سنی اہلِ سنت کے امام کے انکار کی وجہ سے دوستی ہونے کے سبب شیعہ کی نمازِ جنازہ میں شریک ہو جائیں تو ان کے لئے شرعی حکم کیا ہے؟
سوال 5:شیعہ کا ذبح کیا ہوا جانور حلال ہے یا نہیں؟ اور ان سے لین دین کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ جب کہ ایک سنی مسلمان کی دکان موجود ہو تو کون سی بہتر ہے؟
سوال 6: کیا یہ ثابت ہے کہ شیعہ سنی کو چائے اور پانی وغیرہ میں تھوک کر کے پینے کو دیتے ہیں؟
*جواب:* حضورِ اکرمﷺ نے جو عقائد، اعمال و اخلاق تعلیم فرمائے ان کو اختیار کرنے والے حضرات اہلِ سنت کہلاتے ہیں، اولاً صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے ان کو اختیار کیا پھر اس کے بعد دوسروں نے اس کی پیروی کی ھم ما انا عليه و اصحابی۔
شیعہ مذہب کا بانی ابنِ سبا یہودی تھا، اس نے انتہائی تلبیس سے اس کا پرچار کیا، اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کر کے مسلمانوں میں گھسا اور اعتقادی و عملی بد دینی پھیلائی شیعوں کی کتاب "اصول" میں لکھا ہے کہ حضورِ اکرمﷺ کے تین صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اسلام پر باقی رہے تھے اور باقی سب مرتد ہو گئے تھے۔ (نعوذ باللہ)
نیز قرآنِ کریم کو یہ لوگ محرف مانتے ہیں "فصل الخطاب" میں تصریح ہے: ان کا عقیدہ ہے کہ جو قرآن اللہ تعالیٰ نے نازل فرمایا تھا اس کو لے کر امام مہدی غار سر من رائی میں روپوش ہو گئے، اس کے بعد جو قرآنِ کریم کے نام سے موجود ہے وہ بیاضِ عثمانی ہے نیز حضرت عائشہ صدیقہؓ پر زنا کی تہمت لگانا ان لوگوں میں عام طور پر واضح ہے ان کے بنیادی مسلک میں ہے: جہاں تک ہو سکے اہلِ سنت و الجماعت کو اذیت پہنچاؤ، نجاست میں ملوث کرو، نجاست کھلاؤ پلاؤ، ان کی نمازیں خراب کرو، وغیرہ وغیرہ۔
ایک شیعہ مسلمانوں کی مسجد میں سنی بن کر نماز کے لیے آتا تھا، صفِ اول میں کھڑا ہوتا اور اقامت کی حالت میں اپنی داڑھی کو حرکت دیتا تھا جو بھیگی ہوئی رہتی تھی۔ اس میں قطرات دائیں اور بائیں نمازیوں پر اور مسجد کی صف پر پڑتے تھے، وہ قطرات پانی کے نہیں تھے، بلکہ داڑھی کو پیشاب میں بھگو کر لاتا تھا، تحقیق ہونے پر اس کی مرمت کی گئی۔
یہ شیعہ اسلام سے بالکل خارج ہیں ان کا نکاح کسی بھی سنی مرد و عورت سے جائز نہیں، یہ مر جائیں تو ان کے جنازہ کی نماز بھی نہیں، ایسے شخص کو امام بنانا بھی اپنی نماز کو برباد کرنا ہے ان کے مذہب میں تقیہ ایسی چیز ہے کہ جب چاہیں اپنے آپ کو کافر کہہ دیں، جب چاہیں مسلمان اپنے آپ کو شیطان بھی کہہ سکتے ہیں اور ایسے ہی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو بھی شیطان سے تعبیر کرتے ہیں جن کے ایمان پر حضرت نبی اکرمﷺ نے پورا اطمینان ظاہر فرمایا ایسے لوگوں کا ذبیحہ بھی درست نہیں
امید ہے کہ آپ کے سوالات کا جواب آ گیا ہوگا۔
(فتاویٰ محمودیہ: جلد2 صفحہ 22)
