Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت جہم بن سعد رضی اللہ عنہ

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

حضرت جہم بن سعدؓ

ابن حجر کی روایت ہے کہ حضرت جہم کو القفاعی نے کاتبینِ رسول اللّٰہﷺ میں شمار کیا ہے، اور لکھا ہے کہ حضرت زبیرؓ اور جہمؓ اموالِ صدقہ لکھا کرتے تھے، اسی طرح مفسر قرطبی نے بھی اپنی تالیف ”مولد النبیﷺ“ میں کاتبین میں آپ کا ذکر کیا ہے، اس کے علاوہ عراقی اور انصاری نے بھی آپ کا شمار کاتبین کے ضمن میں کیا ہے۔

(حوالے کے لیے دیکھیے: الاصابہ: جلد، 1 صفحہ، 255 شرح الفیہ عراقی: صفحہ، 246 المصباح المضئی: صفحہ، 19 بحوالہ نقوش جلد، 7 صفحہ، 145)