اسلام سے کھلا انحراف - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

اسلام سے کھلا انحراف

  حضرت مولانا علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی شہیدؒ

شیعہ کے امامِ غائب اور ظہورِ سیدنا مہدی کا سارا تصور اسلام سے کھلا انحراف اور محمدی شریعت پر عدمِ اعتماد کی واضح علامت ہے۔ ہم نے امام مہدی کے شیعی تصورات میں جن تضادات کا ذکر کیا ہے، شیعہ کو انصاف پسندی کے ساتھ اس بات کا جائزہ لینا چاہیے کہ کیا ایسے ہی متضاد عقائد، عجیب و غریب نقطہ نظر کو مذہب کی بنیاد بنایا جا سکتا ہے؟ شیعہ کے ہاں قائمِ آلِ محمد امامِ غائب یا صاحب الزمان اور کنی کے الفاظ سے جس امام کی آمد کے وہ لوگ منتظر ہیں۔ اگر اس کے کارنامے بھی یہی ہوں گے جو شیعہ کی بنیادی کتب سے ہم نے نقل کیے ہیں تو معاف کیجیے ایسے امام کا ایسا تصور 1400 سو سال کی اسلامی تاریخ میں کسی بھی مسلمان کی طرف سے پیش نہیں کیا گیا اس تصور کا عقیدہ رکھنے والوں کا بھی اسلام سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہو سکتا۔ 

میں یہ بات دعویٰ سے کہہ سکتا ہوں کہ آج کے گئے گزرے دور میں بھی لادین سے لادین سیاست دان اور لیڈر، دین سے بہرہ ور اخبار نویس اور صحافی، کوئی مصلحت بین اور حکمت کار لیڈر، اس تصور کو اسلامی تعلیم کا حامل قرار نہیں دے سکتا سپاہِ صحابہؓ سیدنا مہدی کے ایسے ہی شیعی تصور کو کفریہ عقیدہ تصور کرتی ہے۔