شیعہ عقیدہ کے مطابق امام مہدی کا ظہور:
والد کا نام حسن عسکری ہوگا:
شیعی امام مہدی کا تصور شیعہ عقائد کے مطابق ان کے مذہب کی ضروریات میں شامل ہے شیعہ کا عقیدہ ہے کہ امام مہدی بارہ سو سال قبل پیدا ہو چکے ہیں ان کے والد کا نام سیدنا حسن عسکریؒ اور والدہ کا نام نرگس ہے ان کا مرتبہ پہلے تمام انبیاء سے بلند ہوگا حضرت مہدی کا ظہور عراق کی ایک غار سر من رای سے ہوگا، جہاں وہ 258ھ میں چار سال کی عمر میں غائب ہو گئے تھے۔
جب وہ ظاہر ہوں گے تو ان کے پاس نہ صرف یہ کہ اصلی قرآن ہوگا جس کی آیات سترہ ہزار ہوں گی بلکہ وہ توریت، انجیل، زبور، مصحفِ فاطمہؓ اور مصاحفِ جعفر صادقؒ بھی لے کر آئیں گے۔
ظہورِ امام کے بعد ان کا سب سے پہلے کام اہلِ سنت کے علماء کا قتل عام ہوگا۔ (حق الیقین: صفحہ 527)
ان کے ہاتھ پر سب سے پہلے حضرت محمدﷺ بیعت کریں گے۔ (حق الیقین: صفحہ340)
سیدنا مہدی ظہور کے فوراً بعد دعوائے نبوت کریں گے۔
(از بحار الانوار: جلد 13 صفحہ550)
ملا باقر مجلسی کی شہرہ آفاق کتاب حق الیقین کے صفحہ 231 کے مطابق سیدنا مہدی جب ظاہر ہوگا تو برہنہ ہوگا ظہور کے بعد دعوائے نبوت کے ساتھ نئی شریعت کا اعلان کریں گے ظہورِ امام کے وقت سورج مشرق کی بجائے مغرب سے نکلے گا ان کے ظہور کے وقت دنیا میں صرف چالیس کامل مومن ہوں گے انوار النعمانیہ کے مطابق ظہورِ امام کے وقت ہر شیعہ کی عمر ایک ہزار سال ہوگی اس وقت پوری دنیا مہدی کے نور سے روشن ہو جائے گی ہر شیعہ کے گھر ہر سال بعد ایک لڑکا پیدا ہوگا جامع مسجد کوفہ سے ایک گھی اور ایک دودھ کا چشمہ جاری ہوگا۔ (انوار النعمانیہ: صفحہ 160)