شیعوں کو سنیوں کے جنازہ میں شریک نہ کیا جائے
سوال:کچھ لوگ اہلِ تشیع کے جنازہ میں شریک ہوئے، امام بھی سنی اور باقی مقتدی بھی سنی تو نماز جنازہ میں کچھ خلل تو واقع نہیں ہوا؟
جواب: شیعہ کی کتابوں میں لکھا ہے کہ اول تو سنی کا جنازہ نہ پڑھا جائے چنانچہ تحفۃ العوام: جلد، 1 صفحہ، 138 میں ہے کہ اگر میت سنی خلافِ مذہب ہو اور بضرورت نماز پڑھنا پڑے تو بعد چوتھی تکبیر کے یہ کہے کہ: اے خدا اس بندے کی میت کو اپنے بندوں اور شہروں میں ذلیل و رسوا کر اے خدا اس بندے کی میت کو نار جہنم میں جلا اے خدا اسے سخت ترین عذاب دے چونکہ یہ سنی میت پر بد دعا کرتے ہیں، اس لیے شرکت کی اجازت نہ دی جائے۔
(خیر الفتاویٰ: جلد 4 صفحہ 335)
