سیدنا جعفر رحمۃ اللہ
مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبندحضرت جعفرؒ
ڈاکٹر محمد مصطفیٰ اعظمی رقم طراز ہیں:
بیہقی کی ابن اسحاق والی روایت کے سوا میں نے کاتبینِ رسول اللہﷺ میں جعفرؓ کا نام کسی کو ذکر کرتے نہیں پایا۔
(الاصابہ: جلد، 2 صفحہ،239 اور 299)
مزید برآں یہ کہ میرے نزدیک یہ شخصیت بھی غیر واضح ہے کیوں کہ اس نام کے متعدد صحابہ کرامؓ تھے، شاید یہ جعفر بن ابی طالب ہیں یا جعفر بن ابی سفیانؓ بیہقی میں ہے جب کبھی حضرت زید اور عبداللّٰہ بن ارقمؓ وقت پر موجود نہ ہوتے اور کسی کماندار کو، کسی بادشاہ کو یا کسی دوسرے انسان کو کوئی چیز لکھ کر دینا ہوتی، تو حضرت جعفرؓ سے لکھوا لیتے تھے الخ
(السنن الکبریٰ للبیہقی: جلد، 10 صفحہ، 126 بحوالہ نقوش جلد، 7 صفحہ، 145)