29: حضرت مہدی مقام ابراہیم اور رکن یمانی کے درمیان بیعت کرے گا
عن سعيد بن سمعان قال اسمعت ابا هريره يخدا یا قتاده رضی الله عنه عن النبیﷺ قال يبايع للرجل بين الركن والمقام و لن يستحل البيت الا اهله فاذا استحلوه فلا تسال عن هلكه العرب ثم تاتی الحبشه فيخربون خرابا لا يعمر بعده ابدا۔
ترجمہ: سیدنا ابوہریرہؓ نے فرمایا اے قتادہ! آنحضرتﷺ نے فرمایا آخری زمانہ میں جو آدمی (مہدی) آئے گا وہ رکنِ یمانی اور مقامِ ابراہیم کے درمیان بیعت کرے گا اور بیت اللہ کی حرمت جس وقت تک برقرار رہے گی، عرب ہلاکت سے محفوظ رہیں گے اور جب اس حرمت کو حلال کر دیا گیا تو عرب کی ہلاکت کے بارے میں پھر کوئی سوال نہ کرنا پھر ایک حبشی آئے گا اور وہ لوگ بیت اللہ کی عمارت کو تباہ و برباد کر دیں گے اس کے بعد بیت اللہ تعمیر نہیں ہوگا حتیٰ کہ قیامت آجائے گی۔