ذریت طاہر
ابو شاہینبیٹے
1: حضرت قاسمؓ حضرت خدیجہؓ کے بطن سے پیدا ہوئے اور بچپن میں ہی وفات پائی۔
2: حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ طیب و طاہر، حضرت خدیجہؓ کے بطن سے پیدا ہوئے اور بچپن میں ہی وفات پائی۔
3: حضرت ابراہیمؓ، حضرت ماریہ قبطیہؓ کے بطن سے پیدا ہوئے اور بچپن ہی میں وفات پائی۔
وضاحت: طیب و طاہر دونوں حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کے لقب ہیں۔
بیٹیاں:
1: حضرت زینبؓ حضرت ابو العاصؓ کے نکاح میں آئیں۔
2: حضرت رقیہؓ حضرت عثمانؓ کے نکاح میں آئیں۔
3: حضرت ام کلثومؓ حضرت عثمانؓ کے نکاح میں آئیں۔
4: حضرت فاطمۃ الزہراؓ حضرت علیؓ کے نکاح میں آئیں ۔
نواسے نواسیاں:
• حضرت زینب رضی اللہ عنہا سے
1: حضرت علیؓ
2: لڑکا، نام معلوم نہیں۔
3: اور حضرت امامہؓ پیدا ہوئیں۔
• حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا سے:
1: حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے۔
• حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا سے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔