حضرت مہدی علیہ الرضوان نفس زکیہ کے قتل کے بعد ظاہر ہوں گے -…

حضرت مہدی علیہ الرضوان نفس زکیہ کے قتل کے بعد ظاہر ہوں گے

  حضرت مولانا علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی شہیدؒ

28: حضرت مہدی علیہ الرضوان نفس زکیہ کے قتل کے بعد ظاہر ہوں گے

عبدالله بن نصير ثنا موسى الجهنى ثنى عمر بن قيس الماصر ثنى مجاهد ثنى فلان رجل من النبىﷺ‎ ان المهدی لا يخرج حتىٰ يقتل النفس الزكيه فاذا قتلت النفس الزكيه عقب عليهم من فى السماء ومن فى الارض فاتى الناس المهدی فزفوه كما تزف العروس الى زوجها ليله عروسها و هو يملا الارض قسطا وعدلا ويخرج الارض نباتها و تمطر السماء مطرها وتنعم امتى فى ولايته نعمه لم تنعمها قط۔

(مصنف ابنِ ابی شیبہ: جلد15 صفحہ 198)

ترجمہ: امام مجاہد یعنی مشہور تابعی ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: نفسِ زکیہ کے قتل کے بعد ایک خلیفہ مہدی کا ظہور ہوگا جس وقت نفسِ زکیہ قتل کر دیے جائیں گے تو زمین و آسمان والے ان قاتلین پر غضب ناک ہوں گے بعد ازاں لوگ مہدی کے پاس آئیں گے اور انہیں دلہن کی طرح آراستہ و پیراستہ کریں گے اور وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے ان کے زمانہِ خلافت میں زمین اپنی پیداوار کو اگا دے گی اور آسمان خوب برسے گا اور ان کے دورِ خلافت میں امت اس قدر خوشحال ہوگی کہ ایسی خوشحالی اسے کبھی نہ ملی ہوگی۔