27: حضرت مہدی علیہ الرضوان عدل عام کرے گا
عن على عن النبیﷺ قال لو لم يبق من الدهر الا يوم لبعث الله رجلا من اهل بيتى يملؤها عدلا كما ملئت جورا۔
(مصنف ابن ابی شیبہ: جلد15 صفحہ198)
ترجمہ: سیدنا علیؓ آنحضرتﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: اگر دنیا کا صرف ایک دن باقی رہ جائے گا تو اللہ تعالیٰ اس کو طویل اور دراز کر دے گا اور میرے اہلِ بیتؓ میں سے ایک شخص یعنی مہدی کو پیدا کرے گا، جو دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دے گا، جس طرح وہ اس سے پہلے ظلم سے بھری ہوگی۔