مہدی میرے اور میرے والد کے ہم نام ہوگا - ردِ رافضیت | دفاع…

مہدی میرے اور میرے والد کے ہم نام ہوگا

  حضرت مولانا علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی شہیدؒ

26: مہدی میرے اور میرے والد کے ہم نام ہوگا

عن عبد الله قال قال رسول اللهﷺ‎ لا تذهب الدنيا حتى يبعث الله رجلا من اهل بيتى يواطی اسمه اسمى واسم ابيه اسم ابى الخ۔

(مصنف ابن ابی شیبہ: جلد15 صفحہ197)

ترجمہ: سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: دنیا ختم نہ ہوگی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ میرے اہلِ بیتؓ میں سے ایک شخص (مراد مہدی ہیں) بھیجے گا جس کا نام میرے نام اور اس کے والد کا نام میرے والد کے نام کے مطابق ہوگا۔  

یہاں سے یہ بات واضح ہو گئی کہ شیعہ جس امام مہدی کے منتظر ہیں ان کے والد کا نام حسن عسکری ہے اس طرح ولادت کا اختلاف واضح ہوا۔