نبی کریمﷺ کے گھروں کے معاشرتی حالات نام زوجہ معاشرتی حالات شادی کے اسباب
ابو شاہیننبی کریمﷺ کے گھروں کے معاشرتی حالات، نام زوجہ معاشرتی حالات شادی کے اسباب:
خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا ابو ہالہ تمیمی اور عتیق مخزومی کی بیوہ، رسول اللہﷺ سے ان کی چار اولاد ہیں۔ انہوں نے ہی رسول اللہﷺ کو
شادی کا پیغام بھیجا، تو آپ نے ان کے بلند اخلاق کی وجہ سے رشتہ کو قبول کیا۔
سیدہ سودہ بنت زمعہؓ سکران بن عمرو کی بیوہ، ان سے سودہ کی پانچ اولاد ہیں۔ ان کا شمار مومنات اور مہاجرات میں ہوتا ہے، نبی کو اندیشہ ہوا کہ اگر ان کو واپس کر دیا جائے گا تو گھر والے ان کو ستائیں گے۔
سیدہ عائشہ بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما باکرہ اپنے سب سے افضل دوست کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے اور عرب کے اس رواج کو توڑنے کے لیے شادی کی کہ جن کے ساتھ وہ مواخات کرتے تھے ان کے محارم کے ساتھ نکاح کو حرام قرار دیتے تھے، کیونکہ نسبی بھائی کی طرح اس کو بھی بھائی مانتے تھے۔
سیدہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہما خنیس بن حذافہؓ کی بیوہ بدری شہید کی بیوی اور صابرہ عورت، انہوں نے دین کے لیے اپنا سب کچھ قربان
کر دیا، جس کا بہتر بدلہ دینے کے لیے آپﷺ نے ان کے ساتھ شادی کی۔
سیدہ ام سلمہؓ عبیدہ بن حارثؓ کی بیوہ اور طفیل بن حارث کی مطلقہ چار یتیم بچوں کی ماں تھی جن کے شوہر جنگ میں شہید ہو گئے تھے، نبی کریمﷺ نے چاہا کہ یتیم بچوں کی کفالت کریں۔
سیدہ زینب بنت جحشؓ زید بن حارثہؓ نے ان کو طلاق دی منہ بولے بیٹے کے مسئلہ کو ختم کرنے کے لیے اللہ نے اپنے نبی کو ان کے ساتھ شادی کرنے کا حکم دیا۔
سیدہ جویریہ بنت حارثؓ مسافع بن صفوان کی بیوہ بنو مصطلق کے سردار کی بیٹی، ان کی شادی کی وجہ سے بنو مصطلق کے قیدیوں کو رہا کر دیا گیا اور ان کے والد اور قوم نے اسلام قبول کیا۔
سیده ام حبیبہ بنت ابو سفیان رضی اللہ عنہما عبیداللہ بن جحش کی بیوہ حبشہ میں مرتد ہونے کے بعد ان کے شوہر کا انتقال ہو گیا، وہ حیران ہو گئیں کہ اب کہاں جائیں، چنانچہ آپﷺ نے ان کے ساتھ شادی کی۔
سیدہ صفیہ بنت حيؓ سلام بن مشکم اور کنانہ بن ربیع کی بیوہ یہ خیبر میں قید ہوئی تھی، رسول اللہﷺ نے ان کو آزاد کیا اور ان کے ساتھ شادی کی۔
سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا رہم بن عبدالعزی اور مسعود ثقفی کی بیوی ان کے ساتھ شادی کا مقصد قبیلوں کے درمیان قربت پیدا کرنا ہے، کیونکہ ان کی رشتہ داری بنو ہاشم اور بنو مخزوم میں پھیلی ہوئی تھی۔