23: حضرت مہدی کے دور میں غلبہ اسلام ہوگا
عن جابر رضی الله عنه قال قال رسول اللهﷺ يكون فى امتى خليفه يحشى المال فى الناس حثيا لا يعده عدا ثم قال والذی نفسی بيده ليعودن رواه البزار و رجاله رجال الصحيح۔
(مجمع الزوائد: جلد 7 صفحہ317)
ترجمہ: سیدنا جابرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: میری امت میں ایک خلیفہ ہوگا، جو لوگوں کو مال لپ بھر بھر تقسیم کرے گا، شمار نہیں کرے گا یعنی سخاوت اور دریا دلی کی بنا پر بغیر گنے کثرت سے لوگوں میں عطایا تقسیم کرے گا اور قسم ہے اس ذاتِ پاک کی جس کی قدرت میں میری جان ہے، البتہ ضرور لوٹے گا۔ یعنی امرِ اسلام مضمحل ہو جانے کے بعد ان کے زمانہ میں پھر سے فروغ حاصل کرے گا۔