حکیم الامت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃاللہ کا…

حکیم الامت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃاللہ کا فتویٰ رافضی شیعہ کی نماز جنازہ پڑھانے اور پڑھنے والوں کا حکم


سوال:   یہاں پر ایک جماعت اہل تسنن نے مع اپنے امام کے ایک رافضی کے میت کی نماز پڑھی، آیا اس امام پر اور ان پڑھنے والوں پر کیا حکم لگایا جائے گا؟ 

جواب:  رافضی دو قسم کے ہیں، ایک وہ جس کے عقائد کفر تک پہنچ گئے ہوں ایسے شخص کے جنازہ کی نماز اصلاً درست نہیں، کیونکہ نمازِ جنازہ کے شرائط میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ میت مسلمان ہو دوسرا وہ جس کے عقائد صرف بدعت تک ہوں اس کا حکم یہ ہے کہ اگر اس کے جنازے کی نماز کسی نے نہ پڑھی ہو تب تو پڑھ لینا چاہیے کیونکہ مسلم کی نماز جنازہ فرضِ کفایہ ہے اور اگر کسی نے پڑھ لی ہو مثلاً اس کے ہم مذہب والے لوگ موجود ہیں اور وہ پڑھ لیں گے تو اس صورت میں اہلِ سنت ہرگز نہ پڑھیں۔ 

(امداد الفتاویٰ: جلد 3 صفحہ 320)