Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

امہات المؤمنین کے سلسلے میں چند عام معلومات

  ابو شاہین

رسول اللہﷺ کی تمام بیویوں کا انتقال آپ کی وفات کے بعد ہوا، صرف حضرت خدیجہؓ اور حضرت زینب بنت خزیمہؓ کا انتقال آپ کی حیات میں ہوا۔

سب امہات المؤمنینؓ کی تدفین جنت البقیع میں ہوئی، صرف حضرت خدیجہؓ کی تدفین مکہ میں حجون کے مقام پر ہوئی اور حضرت میمونہؓ کی تدفین مقامِ تنعیم سے قریب مقامِ سرف میں ہوئی، جہاں آپﷺ نے ان کے ساتھ شبِ زفاف گزاری تھی۔

رسول اللہﷺ کی دس بیویاں باپ کی طرف سے آپﷺ کے ساتھ نسب میں ملتی ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں: ام حبیبہ، خدیجہ، ام سلمہ، عائشہ، حفصہ، سودہ، زینب بنت جحش، جویریہ، زینب بنت خزیمہ اور میمونہ، صرف زینب بنت جحش کا نسب ماں اور باپ دونوں واسطوں سے آپﷺ کے ساتھ ملتا ہے، کیونکہ ان کی ماں رسول اللہﷺ کی پھوپھی امیہ بنت عبد المطلب ہیں اور والد کی طرف سے نسب خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس سے جا کر ملتا ہے۔

نبی کریمﷺ نے میمونہ، جویریہ اور زینب بنت جحشؓ کا نام خود رکھا، جب کہ ان میں سے ہر ایک کا نام برہ تھا۔

آپﷺ کے ساتھ شادی سے پہلے زینب بنت خزیمہ، صفیہ، میمونہ اور خدیجہ رضی اللہ عنہن کی دو دو شادیاں ہو چکی تھیں، ازواج مطہراتؓ میں میں سے صرف حضرت عائشہؓ باکرہ تھیں۔