حضرت مہدی بنی ہاشم سے ہوگا اور اس کا ظہور مکہ میں ہوگا -…

حضرت مہدی بنی ہاشم سے ہوگا اور اس کا ظہور مکہ میں ہوگا

  حضرت مولانا علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی شہیدؒ

21: حضرت مہدی بنی ہاشم سے ہوگا اور اس کا ظہور مکہ میں ہوگا

عن ام سلمه رضی الله عنها قالت سمعت رسول اللهﷺ‎ يقول يكون اختلاف عند موت خليفه فيخرج رجل من بنی هاشم فياتی مکه فيستخرجه الناس من بيته وهو كاده فيبايعوه بين الركن والمقام فيتخرجه اليه جيش من الشام حتىٰ اذا كانوا بالبيداء خسف بهم فياتيه عصائب العراق وابدال الشام وينشور رجل بالشام واخواله من کلب فيجهز اليه جيش فيهزمهم الله فتكون الدائره عليهم فذلك يوم کلب الخائب من خاب من غنيمه کلب فيفتح الكنوز و يقسم الاموال و يلقى الاسلام بجرانه الى الارض فيعيشون بذلك سبع سنين او قال تسع رواه الطبرانی فی الأوسط ورجاله رجال صحيح۔

(مجمع الزوائد: جلد7 صفحہ315)

ترجمہ: ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ خلیفہ کی وفات پر اختلاف ہوگا یعنی اس کی جگہ دوسرے خلیفہ کے انتخاب پر یہ صورت حال دیکھ کر خاندانِ بنی ہاشم کا ایک شخص اس خیال سے کہ کہیں لوگ میرے اوپر بارِ خلافت نہ ڈال دیں مدینہ سے مکہ چلا جائے گا کچھ لوگ اسے پہچان کر کہ یہی مہدی ہیں انہیں گھر سے نکال کر باہر لائیں گے اور حجر اسود و مقامِ ابراہیم کے درمیان زبردستی اس کے ہاتھ پر بیعتِ خلافت کر لیں گے اس کی بیعتِ خلافت کی خبر سن کر ایک لشکر مقابلہ کے لیے شام سے اس کی سمت روانہ ہوگا یہاں تک کہ جب مقامِ بیداء یعنی مکہ و مدینہ کے درمیانی میدان میں پہنچے گا تو زمین میں دھنسا دیا جائے گا اس کے بعد اس کے پاس عراق کے اولیا اور شام کے ابدال حاضر ہوں گے اور ایک شخص شام سے سفیانی نکلے گا، جس کی ننہال قبیلہِ کلب میں ہوگی اور اپنا لشکر خلیفہ مہدی کے مقابلہ کے لیے روانہ کرے گا اللہ تعالیٰ سفیانی کے لشکر کو شکست دے دے گا یہی کلب کی جنگ ہے وہ شخص خسارہ میں رہے گا جو کلب کی غنیمت سے محروم رہا پھر خلیفہ مہدی خزانوں کو کھول دیں گے اور خوب داد و دہش کریں گے اور اسلام پورے طور پر دنیا میں تمام ہو جائے گا۔ لوگ اسی عیش و راحت کے ساتھ سات یا نو سال رہیں گے۔ یعنی جب تک مہدی حیات رہیں گے، لوگوں میں فارغ البالی اور چین و سکون رہے گا۔