19: حضرت مہدی خلافت کے بعد سات سال زندہ رہیں گے
عن ابی سعيد الخدرى رضی الله عنه مرفوعا يخرج فى آخر امتى المهدی يسفيه الله الغيث و يخرج الارض نباتها و يعطى المال صحاحا و تكثر الماشيه تعظم الامه يعيش سبعا او ثمانيا يعنى حججا۔
(مستدرک: جلد2 صفحہ558)
ترجمہ: سیدنا ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: میری امت کے آخری دور میں مہدی پیدا ہوگا اللہ تعالیٰ اس پر خوب بارش برسائے گا اور زمین اپنی پیداوار باہر نکال دے گی اور وہ مال لوگوں کو یکساں طور پر دے گا اس کے زمانہ خلافت میں مویشیوں کی کثرت اور امت میں عظمت ہوگی وہ خلافت کے بعد سات سال یا آٹھ سال زندہ رہے گا۔