شیعہ مناظر کا کاپی پیسٹ کرنےکا اقرار اور امام بیہقی ، امام…

شیعہ مناظر کا کاپی پیسٹ کرنےکا اقرار اور امام بیہقی ، امام شعبی کی مرسل روایت پر تحقیق (قسط 23)

  جعفر صادق

صفحہ 9 از 9

سبحان اللہ! ایک طرف صحیح روایت میں راوی کا گمان قبول کیونکہ اس سے شیعہ باطل نظریہ کی تائید ہوتی ہے چاہے سیدہ فاطمہ سے براہ راست ناراضگی بیان نہ ہوئی ہو لیکن روایت سند و متن سب درست ہے، دوسری طرف قول امام معصوم سے واضح الفاظ جو قرآن کے خلاف ہیں، اسے جید شیعہ علماء نے تسلیم بھی کیا ہے کہ یہ صحیح قول ہے۔ مطلب سند بھی قبول اور متن بھی قبول، کیونکہ خود شیعہ دلشاد بھی اوپر بیوی کو زمین کی وراثت نہیں ملتی تسلیم کرچکا ہے۔ اب موصوف اس واضح قول معصوم کا انکار کرنے پر مجبور ہوگیا ہے!  جبکہ اس کے پاس کسی جید عالم کا قول یا کوئی علمی دلیل بھی نہیں ہے جبکہ سنی مناظر ابن شہاب زہری کے تینوں  گمان کا رد منطقی اور سنی و شیعہ معتبر کتب کی روایات سے بھی دکھاچکا ہے، لیکن وہ شیعہ مناظر کو قبول نہیں!اللہ عزوجل ہمیں اس طرح کی ہٹ دھرمی اور بے دلیل، بے وجہ غیر منطقی ضد سے محفوظ رکھے۔ آمین۔


 


صفحہ 9 از 9