شیعوں کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا کیسا ہے - فتاویٰ…

شیعوں کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا کیسا ہے


سوال:   مقام مٹیلہ ملک برما میں انجمن مسلم کمیٹی قائم ہے جس کے اغراض و مقاصد میں ابھی صرف انتظام و تجہیز و تکفین میت، مسافرین و نادار مسلمان ہیں جس میں پانچ ممبر ہیں، اس میں اثناءِ عشریہ بھی ہیں کیا ایسے شخص کو ممبر بنانا اور مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا جائز ہے یا نہیں؟ کیا شیخینؓ کو گالی دینے سے کفر لازم آتا ہے؟ 

جواب:     شیخینؓ کو سب و شتم کرنے والے روافض کو بہت سے فقہاء نے کافر لکھا ہے، اور جو روافض عائشہ صدیقہؓ کے افک کے قائل ہیں یا صدیقِ اکبرؓ کے صحابیت کے منکر ہیں یا حضرت علیؓ کی الوہیت کے قائل ہیں وہ باتفاق کافر ہیں پس ایسے روافض کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا جائز نہیں ہے، اور ان کو ممبر بنانا درست نہیں ہے۔ 

(فتاویٰ دارالعلوم دیوبند مدلل و مکمل: جلد  5 صفحہ 346)