1مہدی میری نسل سے ہوگا سات سال زندہ رہے گا - ردِ رافضیت |…

1مہدی میری نسل سے ہوگا سات سال زندہ رہے گا

  حضرت مولانا علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی شہیدؒ

17: مہدی میری نسل سے ہوگا سات سال زندہ رہے گا

عن ابوسعيد الخدرى رضی الله عنه مرفوعا المهدی منا اهل البيت اشم الف اقنى اجلى يملا الارض قسطا وعدلا كما ملئت جورا و ظلما يعيش هكذا و بسط يساره و اصبعين من يمينه المسبحه والابهام وعقد ثلاثة۔

(مستدرک: جلد 4 صفحہ557)

ترجمہ: سیدنا ابو سعید خدریؓ مرفوعاً روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: مہدی ہم اہلِ بیتؓ میں سے ہوگا اس کی ناک ستواں و بلند اور پیشانی روشن اور نورانی ہوگی زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا، جس طرح اس سے پہلے وہ ظلم و زیادتی سے بھر گئی ہوگی اور انگلیوں پر شمار کر کے بتایا کہ وہ خلافت کے بعد سات سال تک زندہ رہے گا۔