شیعہ عورت کا کفن دفن اور نماز جنازہ
سوال: اگر کسی اہلِ سنت کے گھر میں شیعہ عورت ہو اور وہ مر جائے تو اس کا گور و کفن کرنا چاہیے یا نہیں؟ اور اس کی نمازِ جنازہ پڑھنی چاہیے یا نہیں؟
جواب: شیعہ کئی قسم کے ہوتے ہیں بعض شیعہ غالی ہیں جن کی تکفیر کی گئی ہے پس اگر وہ عورت اس فریق میں سے ہے تو اس کے جنازہ کی نماز وغیرہ کچھ نہ کرنا چاہیے بلکہ کفار کی طرح گڑھے میں دبا دینا چاہیے اور اگر ایسی نہیں ہے بلکہ محض تفضیلیہ ہے تو وہ مسلمان ہے، مسلمانوں کی طرح اس کی تجہیز و تکفین کرنی چاہیے اور نماز جنازہ پڑھنی چاہیے۔
(فتاویٰ دارالعلوم دیوبند مدلل و مکمل: جلد 5 صفحہ 322)
