14: سفیانی لشکر کے مقابلہ کی خبر
عن ابی هريره رضی الله عنه قال قال رسول اللهﷺ يخرجك رجل يقال له السفيانی فی عمق دمشق وعامه من يتبعه من کلب فيقتل حتى يبقربطون النساء و يقتل الصبيان فيجمع لهم قيس فيقتلها حتى لا يمنح ذنب تلعه ويخرج رجل من اهل بيتی فی الحره فيبلغ السفيانی فيبعث اليه جند من جنده يهزمهم فيسير اليه السفيانی يمن معه حتى اذا صار ببيداء من الارض خسف بهم فلا ينجو منهم الا المخبر عنهم۔
قال ابو عبد الله هذا حديث صحيح الاسناد على شرط الشيخين ولم يخرجاه واقفه الذهبی رحمهما الله تعالىٰ۔
(مستدرک: جلد4 صفحہ 520)
ترجمہ: سیدنا ابو ہریرہؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا دمشق کے اطراف سے سفیانی نامی ایک شخص خروج کرے گا، جس کے عام پیروکار قبیلہِ کلب کے لوگ ہوں گے یہ جنگ کرے گا، یہاں تک کہ عورتوں کے پیٹ چاک کرے گا اور بچوں تک کو قتل کرے گا اس کے مقابلہ کے لیے قبیلہِ قیس کے لوگ مجتمع ہوں گے سفیانی ان سے بھی جنگ کرے گا اور اس کثرت سے لوگوں کو قتل کرے گا کہ مقتولین سے کوئی وادی خالی نہ بچے گی اسی دوران میرے اہلِ بیتؓ میں سے ایک شخص کا ظہور حرم میں ہوگا (مراد خلیفہ مہدی ہیں) سفیانی کو اس کی اطلاع پہنچے گی تو اپنا ایک لشکر ان سے جنگ کے لیے بھیجے گا اس کا لشکر شکست کھا جائے گا تو خود سفیانی اپنے ہمراہیوں کو لے کر چلے گا یہاں تک کہ جب مقام بیداء (یعنی مکہ و مدینہ کے درمیان چٹیل میدان) میں پہنچے گا تو ان سب کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا اور بجز ایک کے کوئی نہ بچے گا۔