13: آنحضرتﷺ کی طرف سے بیعت مہدی کا حکم
عن ثوبان رضی الله عنه يقتتل عند كنزكم ثلاثة كلهم ابن خليفه ثم لا يصير الى واحد منهم ثم تطلع الرايات السود من قبل المشرقی فيقاتلونكم قتالا لم يقاتله قوم ثم ذكر شيئا فقال اذا رايتموه فبايعوه ولو حبوا على البلغ فانه خليفه الله المهدی۔
(مستدرک: جلد4 صفحہ 463)
ترجمہ: حضرت ثوبانؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا تمہارے خزانہ کے تین شخص جنگ کریں گے یہ تینوں خلیفہ کے لڑکے ہوں گے پھر بھی یہ خزانہ ان میں سے کسی کی طرف منتقل نہیں ہو گا اس کے بعد مشرق کی جانب سے سیاہ جھنڈے نمودار ہوں گے اور وہ تم سے اس شدت کے ساتھ جنگ کریں گے کہ اس سے پہلے کسی قوم نے اس قدر شدید جنگ نہ کی ہوگی (راویِ حدیث یعنی حضرت ثوبانؓ کہتے ہیں کہ پھر رسول اللہﷺ نے کوئی بات بیان فرمائی، جس کو میں نہ سمجھ سکے) ابنِ ماجہ کی روایت میں اس جملے کی تصریح بایں الفاظ ہے: ثم يجی خلیفه الله المهدی یعنی پھر اللہ کے خلیفہ مہدی کا ظہور ہوگا پھر فرمایا کہ جب تم لوگ انہیں دیکھنا تو ان سے بیعت کر لینا اگرچہ اس بیعت کے لیے برف پر گھسٹ کر آنا پڑے بلاشبہ وہ اللہ کے خلیفہ مہدی ہوں گے۔