صرف رافضی کے نماز جنازہ پڑھ لینے سے فرض ساقط ہو جائے گا یا…

صرف رافضی کے نماز جنازہ پڑھ لینے سے فرض ساقط ہو جائے گا یا نہیں


سوال :  نماز جنازہ تنہا رافضی کے پڑھنے سے فرض کفایہ اہلِ سنت کے ذمہ سے ادا ہو گا یا نہیں؟ اور اہلِ سنت کو رافضی کی اقتداء جائز ہے یا نہیں؟ 

جواب:    رافضی اگر غالی ہے کہ اس کا رفض کفر کی حد کو پہنچا ہوا ہے تو اس کے تنہا نماز جنازہ پڑھنے سے فرضِ کفایہ ادا نہ ہوگا، اور اس کی اقتداء بھی درست نہیں ہوگی۔ اس لیے کہ ضروریاتِ دین کے منکر کے پیچھے نماز درست نہیں ہوتی۔ 

(فتاویٰ دارالعلوم دیوبند مدلل و مکمل: جلد  5 صفحہ 269)