سیدنا مہدی کی کامیابی کی بشارت - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

سیدنا مہدی کی کامیابی کی بشارت

  حضرت مولانا علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی شہیدؒ

10: سیدنا مہدی کی کامیابی کی بشارت

عن ابی هريره رضی الله عنه ان رسول اللهﷺ‎ قال المحروم من حرم غنيمة كلب ولو عقالا والذی نفسی بيده لتباعن نساءهم على درج دمشق حتى ترد المراه من كسر يوجد لساقها قال ابو عبد الله هذا حديث صحيح الاسناد ولم يخرجاه۔

(مستدرک: جلد 4 صفحہ 431، 432)

ترجمہ: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: محروم وہ شخص ہے جو کلب کی غنیمت سے محروم رہا اگرچہ ایک عقال ہی کیوں نہ ہو اس ذاتِ پاک کی قسم جس کے قبضہِ قدرت میں میری جان ہے بلاشبہ کلب کی عورتیں بحیثیتِ لونڈی کے دمشق کے راستے پر فروخت کی جائیں گی یہاں تک کہ ان میں سے ایک عورت پنڈلی ٹوٹی ہونے کی بنا پر واپس کر دی جائے گی۔  

 مطلب یہ ہے کہ جو شخص خلیفہ مہدی کے زیرِ قیادت سفیانی لشکر سے، جس میں غالب اکثریت قبیلہِ کلب کے سپاہیوں کی ہوگی، جنگ نہیں کرے گا اور ان کے مال کو بطورِ غنیمت حاصل نہیں کر سکے گا خواہ وہ مال مثلِ عقال کے معمولی قیمت ہی کا کیوں نہ ہو وہ دین و دنیا دونوں ہی کے اندر خسارہ میں رہے گا کہ جہاد کے ثواب سے محروم رہا اور مالِ غنیمت بھی حاصل نہ کر سکا بعد ازاں نبی کریمﷺ نے خلیفہ مہدی کی کامیابی کی بشارت سنائی کہ ان کا لشکر سفیانی کی فوج پر غالب ہوگا اور ان کی عورتوں کو جو غنیمت میں حاصل ہوں گی فروخت کرے گا۔