9: حضرت مہدی حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی اولاد سے ہوں گے
عن ابى اسحاق قال قال علیؓ ونظر الى قيس ابنه الحسن فقال ان ابنى هذا سيد كما سماه النبیﷺ وسيخرج من صلبه رجل يسمى اسم نبيكمﷺ يشبهه فى الخلق وحسنا ولا يشبهه فى الخلق ثم ذكر قصه يملا الارض عدلا۔
(ابو داؤد: جلد، 2 صفحہ، 589)
ترجمہ: ابو اسحاق السیعی روایت کرتے ہیں سیدنا علیؓ نے اپنے برخوردار سیدنا حسنؓ کو دیکھتے ہوئے کہا میرا یہ بیٹا سید ہے جیسا کہ نبی کریمﷺ نے اسے سید سے نامزد کیا اس کی اولاد میں ایک شخص پیدا ہوگا، اس کا نام وہی ہوگا جو تمہارے نبیﷺ کا اسم گرامی ہے یعنی اس کا نام محمد ہوگا سیرت و اخلاق میں (میرے بیٹے) سیدنا حسنؓ کے مشابہ ہوگا اور شکل و صورت میں اس کے مشابہ نہ ہوگا اس کے بعد پھر نبی کریمﷺ کا یہ ارشاد نقل کیا کہ یہ شخص زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا۔