Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت بریدہ بن الحصیب رضی اللہ عنہ

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

حضرت بریدہ بن الحصیبؓ

حضرت بریدہؓ نے رسول اللّہﷺ کی ہجرت کے وقت ایمان قبول کیا، اور غزوہ احد کے بعد مدینہ تشریف لائے، اور سرکارِ دوعالمﷺ کے ساتھ سولہ غزوات میں شریک ہوئے۔

(اسد الغابہ: جلد، 1 صفحہ، 175، الاصابہ: جلد، 1 صفحہ،146)

متعدد مؤرخین نے آپ کا نام کاتبینِ دربار رسالتﷺ میں شمار کیا ہے، مثلا: ابن سیدالناس، عراقی اور انصاری وغیرہ۔

(حوالے کے لیے دیکھیے: عیون الاثر: جلد، 2 صفحہ، 316 العجالة السنية شرح الفیه: صفحہ، 246 المصباح المضئی: صفحہ، 7 بحوالہ نقوش: جلد، 7 صفحہ، 143)

حضرت بلال بن سراج بن مجاعہ کی روایت ہے کہ رسول اللّٰہﷺ نے ان کے والد کو یمن میں ایک جاگیر عطا فرمائی تھی، جس کی تحریر حضرت بریدہؓ نے لکھی تھی، وہ درج ذیل ہیں:”محمد رسولﷺ کی طرف سے مجاعه بن مراره کے لیے جو بنی سلم سے ہے کہ میں تم کو ایک سرحدی زمین دیتا ہوں جو کوئی تم سے اس معاملہ میں جھگڑا کرے اُسے چاہیے کہ میرے پاس آئے“۔ اس کو بریدہ نے لکھا۔

(المصباح المضئی: صفحہ، 18 بحوالہ نقوش: جلد، 7 صفحہ، 143)