حضرت مہدی خاتمہ ظلم کی علامت ہوں گے - ردِ رافضیت | دفاع…

حضرت مہدی خاتمہ ظلم کی علامت ہوں گے

  حضرت مولانا علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی شہیدؒ

6: حضرت مہدی خاتمہ ظلم کی علامت ہوں گے

عن علی رضی الله عنه عن النبىﷺ‎ قال لو لم يبق من الدهر الا يوم لبعث الله رجلا من اهل بيتى يملاها عدلا كما ملئت جورا الخ۔

(ابو داؤد شریف)  

ترجمہ: سیدنا علیؓ نبی کریمﷺ کا ارشاد نقل کرتے ہیں: اگر زمانہ سے ایک ہی دن باقی رہ جائے گا جب بھی اللہ تعالیٰ میرے اہلِ بیتؓ میں سے ایک شخص کو بھیجے گا جو زمین کو عدل و انصاف سے معمور کر دے گا جس طرح وہ اس سے قبل ظلم سے بھری ہوگی۔