5: ظہور مہدی کا تاکیدی اعلان
عن عبدالله رضی الله تعالى عنه عن النبىﷺ قال لو لم يبق من الدنيا الا يوم قال زائده لطول الله ذلك اليوم حتى يبعث رجلا منى او من اهل بيتى يواطى اسمه اسمى واسم ابيه باسم ابى زاد فى حديث فطر يملا الارض۔
(ابو داؤد: جلد2 صفحہ588)
ترجمہ: سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا: اگر دنیا کا صرف ایک دن باقی بچے گا تو اللہ تعالیٰ اسی دن کو دراز فرما دیں گے تاکہ میرے اہلِ بیتؓ سے ایک شخص کو پیدا فرمائیں جس کا نام اور ولدیت میرے نام اور ولدیت کے مطابق ہوگی وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا یعنی پوری دنیا میں عدل و انصاف ہی کی حکمرانی ہوگی جس طرح وہ اس سے پہلے ظلم و زیادتی سے بھری ہوگی۔