حضرت مہدی علیہ الرضوان کے ظہور کے بارے میں آنحضرتﷺ کی…

حضرت مہدی علیہ الرضوان کے ظہور کے بارے میں آنحضرتﷺ کی احادیث

  حضرت مولانا علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی شہیدؒ

1: مہدی کا نام محمد ہوگا

عن عبدالله بن مسعود رضى الله عنه قال قال رسول اللهﷺ‎ لاتذهب الدنيا حتى يملك العرب رجل من اهل بيتی يواطى اسمه اسمى 10ھ۔ 

(ترمذی: جلد 2 صفحہ47) 

ترجمہ: سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا دنیا اس وقت تک ختم نہ ہوگی، یہاں تک کہ میرے اہلِ بیتؓ میں سے ایک شخص عرب کا بادشاہ ہو جائے، جس کا نام میرے نام کے مطابق (یعنی محمد ہوگا)۔