دوسرا باب حضرت محمد مہدی علیہ الرضوان کے بارے میں مسلمانوں…

دوسرا باب حضرت محمد مہدی علیہ الرضوان کے بارے میں مسلمانوں کا عقیدہ

  حضرت مولانا علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی شہیدؒ

جیسا کہ گزشتہ سطور میں بیان کیا جا چکا ہے کہ امام محمد مہدی علیہ الرضوان کے بارے میں آنحضرتﷺ کی طرف سے 60 سے زائد متواتر احادیث کے باعث ان کے ظہور کا عقیدہ مسلمہ ہے۔ احادیث میں جس امام مہدی کی خبر دی گئی ہے، اس کی آمد کے بارے میں کسی بھی مسلمان کو کوئی شبہ نہیں ان کی عظمت و رفعت اور اعلیٰ مرتبت کے بارے میں قرونِ اولیٰ، وسطیٰ اور عصرِ حاضر کے جملہ اسلامی فرقے دو رائے نہیں رکھتے 

انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آنحضرتﷺ کی طرف سے بیان کردہ احادیث کے بالکل برعکس شیعہ نے امام مہدی کا ایک متوازی تصور پیش کر کے ملتِ اسلامیہ کے متفقہ عقیدے سے دیگر کئی مسائل کی طرح واضح اختلاف کیا ہے ذیل میں حضرت امام محمد مہدی علیہ الرضوان کے بارے میں آنحضرتﷺ کے جملہ ارشادات نقل کیے جاتے ہیں احادیثِ رسول کی یہ ترتیب شیخ الاسلام امام راشد سیدنا حسین احمد مدنیؒ کے ایک رسالے سے منقول ہے، جسے حال ہی میں مرکز المعارف ہو جائی آسام بنگلہ دیش سے شائع کیا گیا ہے مذکورہ رسالے میں دار العلوم دیوبند کے ایک استادِ حدیث سیدنا مولانا حبیب الرحمٰن قاسمی کی ترتیب و تعلیق اور حاشیہ بھی شامل ہے۔