دونوں نقطہ ہائے نظر کا واضح تفاوت - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

دونوں نقطہ ہائے نظر کا واضح تفاوت

  حضرت مولانا علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی شہیدؒ

ہم نہیں جان سکے کہ شیعہ نے ظہورِ مہدی علیہ الرضوان کے بارے میں جو عقیدہ اپنایا ہے، اس کا ماخذ کیا ہے؟ صرف آنحضرتﷺ ہی نہیں بلکہ شیعہ کے مذکورہ عقیدے کی تائید میں سیدنا علیؓ، سیدنا حسنؓ اور سیدنا حسینؓ کی طرف سے بھی کوئی سند نہیں ملتی نہج البلاغہ سے لے کر حضرات حسنین کریمینؓ کے اقوال و ارشادات تک کسی بھی مجموعے میں ہمیں یہ نظر نہیں آتا کہ امام مہدی آخر الزمان اپنے والد حضرت حسن عسکریؒ کی وفات سے دس روز قبل 258ھ کو 4 سال کی عمر میں بغداد کی ایک غار سر من رای میں پر اسرار طور پر غائب ہو گئے تھے۔ وہیں سے قربِ قیامت میں ان کا ظہور ہوگا جب کہ آنحضرتﷺ کے بیان کردہ حضرت محمد مہدی علیہ الرضوان کی تو پیدائش ہی آخری زمانے میں ہوگی ان کے والد کا نام عبد اللہ اور والدہ کا نام آمنہ ہوگا لیکن شیعہ کے عقیدے کے مطابق امام مہدی کے والد کا نام حسن عسکریؒ اور والدہ کا نام نرگس خاتون ہے۔