پہلا باب امام مہدی علیہ الرضوان کا تعارف - ردِ رافضیت |…

پہلا باب امام مہدی علیہ الرضوان کا تعارف

  حضرت مولانا علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی شہیدؒ

کیا حضرت امام مہدی علیہ الرضوان کے بارے میں شیعہ اور مسلمانوں کا نقطہ نظر یکساں ہے؟

امام مہدی علیہ الرضوان کا تعارف

حضرت امام مہدی علیہ الرضوان کے ظہور اور دنیا میں ان کی آمد کے بارے میں مسلمانوں کا متفقہ عقیدہ ہے کہ قربِ قیامت میں ان کی پیدائش ہوگی وہ اپنے نام اور والدین کے نام میں آنحضرتﷺ کے مشابہ ہوں گے ان کا ظہور خانہ کعبہ میں حجر اسود اور مقامِ ابراہیم کے درمیان ہوگا حضرت امام مہدی علیہ الرضوان کے ظہور کی ساٹھ سے زائد علامات احادیث میں موجود ہیں ان کے ظہور کے سات سال بعد حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نزول ہوگا مسلمانوں کا یہ عقیدہ بھی متفقہ اور اجماعی ہے۔