اس سال امیر حج کون تھا؟ اور کیا حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ…

اس سال امیر حج کون تھا؟ اور کیا حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے والیان ریاست سے مدد طلب کی؟

  علی محمد الصلابی

صفحہ 5 از 5

اگر میں نے کچھ لوگوں کو سزائیں دی ہیں تو اس سے میرا مقصود خیر ہی رہا ہے۔ اور میں نے جو عمل کیا ہے اس سے اللہ سے توبہ کرتا ہوں اور اس سے مغفرت چاہتا ہوں، اس کے سوا کوئی بخشنے والا نہیں۔ میرے رب کی رحمت ہر چیز کو شامل ہے۔ اللہ کی رحمت سے گمراہ لوگ ہی ناامید ہوتے ہیں، وہ اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور سیئات کو معاف کرتا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اسے جانتا ہے۔ میں اللہ سے سوالی ہوں کہ مجھے اور تمھیں بخش دے اور اس امت کے دلوں کو خیر پر ملا دے اور فسق کو ناپسند بنا دے۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ‘‘

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے یہ خط یوم ترویہ سے ایک دن قبل لوگوں کو پڑھ کر سنایا۔

(تاریخ الطبری: جلد 5 صفحہ 425، 431)


صفحہ 5 از 5