امیر المؤمنین سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اور محاصرین کے درمیان مذاکرات
علی محمد الصلابیجب محاصرہ مکمل ہو گیا اور باغیوں نے حضرت عثمان غنیؓ کے گھر کو گھیر لیا تو آپ سے مطالبہ کیا کہ خلافت سے معزول ہو جائیں ورنہ وہ انہیں قتل کر دیں گے۔
(الطبقات: ابن سعد: جلد 3 صفحہ 66، تاریخ خلیفۃ بن الخیاط: صفحہ 171)
حضرت عثمان غنیؓ نے ان کے اس مطالبہ کو رد کرتے ہوئے معزولی سے انکار کر دیا، اور فرمایا: اللہ تعالیٰ نے جو لباس مجھے پہنایا ہے اس کو اتار نہیں سکتا۔ (التمہید: صفحہ 46، 47)
اس سے آپ کا اشارہ اس وصیت کی طرف تھا جو رسول اللہﷺ نے آپ کو کی تھی۔ صورت حال کے پیش نظر مختصر سے صحابہ رضی اللہ عنہم کی رائے اس کے برعکس تھی جب کہ بعض نے آپ کو معزولی کا مشورہ دیا، انہی میں سے مغیرہ بن اخنسؓ تھے لیکن حضرت عثمان غنیؓ نے اس کو رد کر دیا۔
(فتنۃ مقتل عثمان: جلد 1 صفحہ 147)