Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت ابو سلمہ عبداللہ بن عبدا لاسد رضی اللہ عنہ

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

حضرت ابو سلمہ عبداللہ بن عبد الاسدؓ

آپ کا اسم گرامی عبداللہ بن عبدالاسد بن ہلال بن مخزوم ہے،

(الاصابہ: جلد، 2 صفحہ، 335)

آپ سرکارِ دوعالمﷺ کے رضاعی بھائی تھے۔

(اسد الغابہ جلد، 3 صفحہ، 195)

حضرت ابوبکر صدیقؓ کی طرح عموماً آپ بھی کنیت ہی سے پہچانے جاتے ہیں۔ سابقین اولین میں شمار کیے جاتے ہیں، ایک روایت کے مطابق آپ گیارہویں مسلمان ہیں۔ آپ کی شادی ام سلمہؓ سے ہوئی آپ کی وفات کے بعد حضرت ام سلمہؓ کو ام المؤمنین ہونے کا شرف حاصل ہوا، ایک روایت کے مطابق قیامت کے دن دائیں ہاتھ میں اعمال نامہ وصول کرنے والوں میں آپ پہلے شخص ہوں گے۔ غزوہ احد میں ایسا کاری زخم لگا کہ وہی موت کا سبب بن گیا۔

(سیرہ ابنِ ہشام: جلد، 1 صفحہ، 252 الاصابہ: جلد, 2 صفحہ، 335)

دربارِ رسالت مآبﷺ میں کتابت کا شرف بھی حاصل ہوا، اس کی صراحت ابن سید الناس، ابن مِسکویہ، ابو محمد دمیاطی، عراقی یعمری اور انصاریٰ نے کی ہے۔

(حوالہ کے لیے ملاحظہ فرمائے: عیون الاثر: جلد، 2 صفحہ، 316 تجارب الامم: جلد، 1 صفحہ،291 المصباح المضئی صفحہ، 24، العجالة السنية شرح الفیہ عراقی: صفحہ، 347 بحوالہ نقوش: جلد، 7 صفحہ، 140)