باغیوں کے بعض مطالبات کو پورا کرنا
علی محمد الصلابییقیناً بعض والیان کی معزولی اور بعض کی تولیت و تقرری سے متعلق باغیوں کے بعض مطالبات کو پورا کرنا حق و عدل کے قیام اور صورت حال کے علاج کے لیے کافی تھا بشرطیکہ معاملات اپنی طبعی حالت میں ہوتے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان مطالبات اور شکایات سے مقصود جاہلی عصبیت بھڑکانا تھا تاکہ مسلمانوں کے درمیان فتنہ برپا کیا جائے اور ان کی وحدت کو پارہ پارہ کیا جائے، چنانچہ وہی ہوا جو رسول اللہﷺ نے حضرت عثمان غنیؓ کی شہادت کے سلسلہ میں خبر دی تھی۔
(خلافۃ عثمان: السلمی: صفحہ 78)