سنی مناظر کی شیعہ گروپ میں دوبارا واپسی! (قسط 26) - سنی…

سنی مناظر کی شیعہ گروپ میں دوبارا واپسی! (قسط 26)

  جعفر صادق

صفحہ 4 از 4

بحر حال مجھے غصہ دلا کر آپ مجھے موضوع  سے دور لے جاکر حقائق کو چھپانے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔اگر میرے ان دلائل کو رد نہیں کرسکتے تو اپنے مسلک اندراجی گمانی کا فاتحہ پڑھ کر ختم جلسے کا اعلان فرمائیں۔  آپ کا یہ کہنا  بالکل غیر علمی ہے کہ میں کیوں دلائل کو رد کروں اور اپنے گمان کو باطل ہونے سے بچاؤں۔ جناب یہ کونسا علمی طریقہ ہے۔آپ کے سوالات کا بھی آپ کو بعض  کا جواب دے چکا ہوں اور بعض کا ابھی دینا ہے  لیکن آپ مجھ سے  جناب عائشہ کی روایت قالت کانت فاطمہ تسال اور امیر المومنین ع کی طرف سے میراث کا مطالبہ جاری رکھنے اور خلفاء کے خلاف سخت موقف کے سوال سے دست بردار ہونے کی بھیک  مانگ رہے ہو۔ یہ سمجھ سے باہر ہے۔ جناب یہ تو میرے مدعا کے الف اور ب دونوں کے لئے ایک اہم شاھد ہے۔ البتہ آپ کے الف ،ب کا بھی بہترین رد۔آپ مجھ سے اپنے سوالات کے جواب مانگیں اور میں آپ سے میرے دلائل کے رد اور میرے مدعا سے متعلق آپ کے رد میں کیے سوال کا آپ سے مطالبہ نہ کروں؟؟ اور میں بھی پی ڈی ایف بنا رہا ہوں اور اس میں دکھادوں گا کہ میں  نے اپ کے سوالات کا کیا جواب دیا ہے اور آپ نے مجھ سے پوچھے سولات کا کیا جواب دیا ہے۔فنتظر انا منتظرون۔

انشاء اللہ جہاں آپ کی پہنچ ہے وہاں میری تحریر کی پی ڈی ایف بھی ۔

اور شاید آپ اگر جمعہ تک کی جو چھٹی آپ نے لی تھی اب بھی آپ کا عذر باقی ہے تو ، سب کا جواب بہترین انداز میں مرتب کر کے آپ اور دوستوں کی خدمت میں پیش کروں گا ۔آپ کو دیکھ کر مزا آئے گااور اپنی غلط فہمی دور ہونے پر میرا شکریہ ادا کریے گا۔آپ نے جو الزامات دلائل نہ ہونے کے مجھ پر لگائے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔ آپ نے میری شکست کے جتنے دلائل دیے ،آاپ اگر انہی دلائل سے مطمئن ہیں  تو آپ آگے مجھ سے بحث بھی ختم ،اپنی فتح کا اعلان کردیں اور بحث کو ختم کردیں۔  مجھے اتنا ثابت کرنا تھا کہ آپ اہل سنت کے کسی بھی فرقے کے ترجمان نہیں۔ اھل سنت اس مسئلے میں  خلفاء کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمارا موقف وہی ہے جو جناب فاطمہ ع اور مولی علی ع کا ہے۔ الحمد لللہ آپ کی ہی مدد سے آپ کی کتابوں سے ثابت کردیا اور  اسی بہانے سب چیزوں کا رخ شیعوں کی طرف موڑنے والوں کو یہ جواب دیا کہ یہ سب باتیں خود اہل سنت کی کتابوں میں صحیح  سند موجود ہیں۔ یہ شیعوں کی باتیں نہیں ہیں خود اہل سنت کی کتابوں کی باتیں ہیں لہذا بحث کے دو مرحلے ختم ہوگئے۔اب اگر آپ نے تیسرے مرحلے میں بحث کرنی ہے تو آپ کو اہل سنت کے بزرگوں کے موقف کو اپنانا ہوگا  اور خلفاء کی وکالت کے نام پر آنا ہوگا۔ آپ اپنی پوزیشن کا تعین فرمائیں پھر بسم اللہ۔

مجھ سے اس عنوان سے بحث کریں  کہ جو خلفاء کا موقف ہے وہ درست ہے اور جو جناب فاطمہ اور مولی علی ع کا موقف ہے وہ غلط ہے۔اگر اس عنوان  سے مجھ  سے گفتگو کرنا چاہتے ہیں تو بسم اللہ۔ ورنہ ختمہ جلسے کا اعلان فرمانا  اور یہ نہ سوچنا محمد دلشاد  اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے والا ہے۔یہ ہمارے لیے بہت ہی اہم  مسئلہ ہے۔ ہم اسی سے آپ کے سارے سوالات کے جواب دیتے ہیں۔ چاہے خلافت کا مسئلہ ہو یا کوئی اور۔اللہ حافظ۔ جذبات اور احساسات  پر کنٹرول علمی پڑی پر باقی رہنے کے لیے ضروری ہے۔میرے مطالب کا بغور۔

نوٹ: سنی مناظر اور شیعہ مناظر نے یہاں واضح کردیا کہ گفتگو اختتام پذیر ہوگئی ہے۔اس کے بعد سنی مناظر نے مختصر تبصرہ بھیجا جو اگلے پیج پر ملاحظہ فرمائیں۔


صفحہ 4 از 4