سنی مناظر کی شیعہ گروپ میں دوبارا واپسی! (قسط 26) - سنی…

سنی مناظر کی شیعہ گروپ میں دوبارا واپسی! (قسط 26)

  جعفر صادق

صفحہ 3 از 4

 شیعہ مناظر  نے اپنی تحریر میں سیدہ فاطمہ کا مطالبہ اور ناراضگی بیان کی تھی لیکن فرمان نبوی جس پر فدک کا فیصلہ ہوا ،اسے کیوں بیان نہیں کیا؟ اس کا جواب کہاں ہے؟

جواب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 وہ کونسی صحیح روایت ہے جس میں سیدہ  فاطمہ سے ناراضگی کے الفاظ/چہرے یا جسمانی تاثرات بیان کئے گئے ہیں؟ اس کا جواب کہاں ہے؟

جواب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 راوی ابن شہاب کے علاوہ کسی اور راوی کی روایت کہاں ہے جس میں سیدہ  فاطمہ کی ناراضگی بیان ہوئی ہے؟

جواب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 کیا اہل تشیع راوی کا گمان قبول کرتے ہیں؟ اس کا جواب کہاں ہے؟

جواب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 سیدہ فاطمہ کو جو فرمان نبوی سنایا گیا وہ متفق علیہ بین الفرقین ہے۔ اس کا رد کہاں ہے؟ (آپ کی تاویلات کا رد کردیا گیا ہے)

جواب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  الزامی جوابات میں عورت کی وراثت نہ ہونے پر زوجہ کہہ کر شیعہ مناظر نے اپنی صحیح روایت سے جان چھڑانے کی کوشش کی، اس پر میرے اشکالات کا جواب کہاں ہے؟

جواب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

8۔ اگر سیدہ  فاطمہ فدک کو بطور میراث اپنا حق سمجھتی تھیں تو بقول آپ کے فدک کے کچھ حصے کی دعویدار تھیں یا پورا فدک سیدہ فاطمہ کا حق تھا؟ کھل کر وضاحت کیجئے گا۔

جواب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  اگر سیدنا علی بھی فدک کو سیدہ فاطمہ کا حق سمجھتے تھے تو پورا باغ فدک یا اس کا کچھ حصہ سیدہ کا حق تھ؟ اور اپنے دور حکومت میں سیدنا علی نے وہ حق اصل ورثاء تک کیوں نہیں پہنچایا؟کھل کر جواب دیجئے گا۔

جواب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

10۔اصول کافی کی وہ روایت پیش کریں جس کے مطابق سیدہ فاطمہ رسول کے مال کی اکیلی  وارث تھیں۔

جواب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

11۔   اصول کافی میں عورت کے زمین کا وارث نہ ہونے پر پورا باب کیوں لکھا گیا ہے اور آپ کے محدثین کی طرف سے چار روایات کی توثیق کیوں کی گئی ہے؟

   بیوی ہو یا بیٹی اسے زمین کی وراثت ملنے سے محروم کرنا صریح خلاف قرآن نہیں ہے؟ 

جواب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

12۔  فدک پر سنایا گیا فیصلہ قرآن کی کس آیت کے خلاف ہے؟ وہ آیت پیش کریں جس میں انبیاء کرام کی مالی وراثت کا ذکر آیا ہے۔

جواب ---------

  شیعہ مناظر:  سلام علیکم۔عقلمند کون ؟ دوسروں کی باتوں کو سن کر بہترین کا انتخاب کرنے والا

فَبَشِّرْ عِبادِ الَّذينَ يَسْتَمِعُونَ‏ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ أُولئِكَ الَّذينَ هَداهُمُ اللَّهُ وَ أُولئِكَ هُمْ أُولُوا الْأَلْبابِ

(سورہ زمر ایت ۱۷۔۱۸}

اے رسول ۔میرے ان بندوں کو بشارت دیں جو باتوں کو سنتے ہیں اور جو بات اچھی ہوتی ہے اس کا اتباع کرتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جنہیں خدا نے ہدایت دی ہے اور یہی وہ لوگ ہیں جو صاحبانِ عقل ہیں.۔اللہ ہمیں تعصب اور جہالت سے نجات دے ۔انصاف پسندی کی توفیق دے ۔اھدنا الصراط المستقیم۔

  کٹ ہجتی سے  دوری :

 ْ قالُوا إِنَّا وَجَدْنا آباءَنا عَلى‏ أُمَّةٍ وَ إِنَّا عَلى‏ آثارِهِمْ مُهْتَدُونَ (سورہ زخرف)

کفار اور مشرکین یہ کہتے ہیں: ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک رسم پر پایا اور ہم انہی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔

 انصاف پسندی :

يا أَيُّهَا الَّذينَ آمَنُوا   لا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَآنُ قَوْمٍ عَلى‏ أَلاَّ تَعْدِلُوا اعْدِلُوا هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقْوى‏{ المائدة : 8}

اور کسی قوم  کی دشمنی تم کو اس بات پر آمادہ نہ کرے  کہ انصاف چھوڑ دو۔ انصاف کیا کرو کہ یہی پرہیزگاری کی بات ہے۔

  تہذیب اور اچھے  طریقے سے بات کرنا :

ادْعُ إِلى‏ سَبيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَ الْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَ جادِلْهُمْ بِالَّتي‏ هِيَ أَحْسَنُ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبيلِهِ وَ هُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدينَ ۔ {النحل : 125}

  لوگوں کو دانش اور نیک نصیحت سے اپنے پروردگار کے رستے کی طرف بلاؤ۔ اور بہت ہی اچھے طریق سے ان سے مناظرہ کرو۔ جو اس کے رستے سے بھٹک گیا تمہارا پروردگار اسے بھی خوب جانتا ہے اور جو رستے پر چلنے والے ہیں ان سے بھی خوب واقف ہے۔

  دلیل کے ساتھ بات کرنا:

 فَقُلْنا هاتُوا بُرْهانَكُمْ فَعَلِمُوا أَنَّ الْحَقَّ لِلَّهِ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ ما كانُوا يَفْتَرُونَ (سورہ قصص:۷۵)

اور منکرین سے کہیں گے کہ تم بھی اپنی دلیل لے آؤ تب انہیں معلوم ہوگا کہ حق اللہ ہی کے لئے ہے اور پھر وہ جو افترا پردازیاں کیا کرتے تھے وہ سب گم ہوجائیں گی

قُلْ هاتُوا بُرْهانَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ صادِقينَ (سورہ بقر: ۱۱۱/سورہ النمل:۶۴)

اگر تم سچے ہو تو دلیل پیش کرو۔ صدق اللہ العلی العظیم

 وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ ﴿۱۳۴ آل عمران.. ﴾

 ممتاز صاحب نے غصے میں بہت سے باتیں کی ہیں۔مجھے کم ظرف   کہا ہے۔ اگر یہ    باتیں مجھ میں ہیں تو اللہ مجھے معاف کرے اور مجھے اپنی اصلاح کی توفیق دے اور مجھ میں نہیں تو اللہ انہیں معاف کرے اور ہدایت دے۔

اھدنا الصراط المستقیم۔

 ممتاز صاحب آپ کو اتنا جواب دیتا ہوں کہ آپ جب بھی فارغ ہوں تو کم از کم میری آج کے مطالب کا بغیر مطالعہ کریں میرے مدعا کے دلائل اور اپنے گمان اور مسلک اندارجی گمانی کے رد کے سلسلے میں میرے دلائل  کو رد کریں  اور اپنی مندرجہ بالا باتوں میں اپنی صداقت کا عملی ثبوت دیں۔

صفحہ 3 از 4