12: علامہ عبد الحئی الکتانی رحمۃ اللہ (متوفی 1382ھ):
قَالَ القُضَاعِیُّ: فَإِن لَم یَحضُر أَحَدٌ مِنهُم کَتَبَ الوَحیَ مَن حَضَرَ مِنَ الكُتَّابِ، وَھم مُعَاوِیَۃُ وَجَابِرُ بنُ سَعِیدِ بنِ العَاصِ
(الترتیب الاداریہ: صفحہ115 القسم الثالث، الباب الاول: فی کتاب الوحی)
ترجمہ: قضاعی کہتے ہیں کہ اگر جملہ کاتبین میں سے کوئی حاضر نہ ہوتا تو حاضرین میں سے کوئی وحی لکھ لیتا، اور ان لکھنے والوں میں حضرت امیرِ معاویہؓ اور حضرت جابر بن سعید بن العاص رضی اللہ عنہما وغیرہ شامل ہیں۔
نیز: وَإِنَّمَا کَانَ أَکثَرُھم مُدَاوَمَۃً عَلَی ذٰلِکَ زَیدُ بنُ ثَابِتٍ، ثُمَّ مُعَاوِیَۃُ بَعدَ الفَتح
(ایضاً: صفحہ 117)
ترجمہ: حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ ہجرت کے بعد اور سیدنا امیرِ معاویہ رضی اللہ عنہ فتح مکہ کے بعد کتابتِ وحی پر سب سے زیادہ ذمہ داری کے ساتھ لگے رہے۔