علامہ شہاب الدین الخفاجی رحمۃاللہ (متوفی 1099ھ) - ردِ…

علامہ شہاب الدین الخفاجی رحمۃاللہ (متوفی 1099ھ)

  محمد ظفر اقبال

9: علامہ شہاب الدین الخفاجی رحمۃ اللہ (متوفی 1099ھ):

مُعَاوِیَۃُ صَاحِبُه وَصھرُہُ، لِأَنَّه أَخُو زَوجَتِه أُمِّ حَبِیبَۃَ بِنْتِ أَبِی سُفیَانَ أُمِّ المُؤمِنِینَ، وَکَاتِبُه، لِمَا ثَبَتَ أَنَّه أَحَدُ کُتَّابِهﷺ، وَأَمِینُه عَلَی وَحیِه، لِأَنَّه بَعدَ أَنِ استَکتَبَه کَانَ یَکتُبُ مَا یَنزِلُ عَلَیه مِنَ الوَحیِ، وَلَو لَم یَستَأمِنه مَا استَکتَبَه الوَحیَ  

(نسیم الریاض: جلد3 صفحہ 430 فصل: فی توقیرہ وبرہ وتوقیر الصحابہ الخ)

ترجمہ: حضرت امیرِ معاویہؓ آپﷺ کے صحابی اور سسرالی رشتہ دار ہیں، اس لیے کہ آپﷺ‏ کی زوجہ محترمہ ام المؤمنین اُمِّ حبیبہؓ کے بھائی ہیں، اور سیدنا امیرِ معاویہؓ آپﷺ کے کاتب تھے اور یہ ثابت شدہ ہے کہ سیدنا امیرِ معاویہ رضی اللہ عنہ آپﷺ کے جملہ کاتبین میں سے کاتب اور وحیِ الہٰی پر آپﷺ کے امین تھے، اس لیے کہ سیدنا امیرِ معاویہؓ آپﷺ کے کہنے پر آپﷺ پر نازل شدہ وحی کی کتابت کیا کرتے تھے، اور اگر وہ امین نہ ہوتے تو کاتبِ وحی نہ ہوتے۔