حافظ احمد بن حجر الہیتمی المکی رحمۃاللہ (متوفی 974ھ) - ردِ…

حافظ احمد بن حجر الہیتمی المکی رحمۃاللہ (متوفی 974ھ)

  محمد ظفر اقبال

7: حافظ احمد بن حجر الہیتمی المکی رحمۃ اللہ (متوفی 974ھ):

قَالَ المَدَائِنِیُّ: کَانَ زَیدُ بنُ ثَابِتٍؓ یَکتُبُ الوَحیَ، وَکَانَ مُعَاوِیَۃُ یَکتُبُ لِلنَّبِیِّﷺ فِیمَا بَینَه وَبَینَ العَرَبِ، أَی مِن وَحیٍ وَغَیرِہِ، فَھوَ أَمِینُ رَسُولِ اللّٰہِﷺ عَلَی وَحیِ رَبِّه، وَنَاھیکَ بِھذِہِ المَرتَبَۃِ الرَّفِیعَۃِ 

(تطہیر الجنان: صفحہ10 الفصل الثانی: فضائلہ و مناقبہ وخصوصیاتہ الخ)  

ترجمہ: مدائنی کہتے ہیں کہ سیدنا زید بن ثابتؓ کاتبِ وحی تھے اور سیدنا امیرِ معاویہؓ کتابتِ وحی کے ساتھ رسول اللہﷺ اور اہلِ عرب کے درمیان خطوط بھی لکھا کرتے تھے، کیونکہ وہ رسول اللہﷺ اور ان کے رب کی وحی کے امین ہیں، اور یہ مرتبۂ رفیعہ ان کے لیے بس ہے۔