حق زہرا : سُنی و شیعہ لاجواب مناظرہ (شیعہ مناظر ہر دلیل پر…

حق زہرا : سُنی و شیعہ لاجواب مناظرہ (شیعہ مناظر ہر دلیل پر لاجواب)(قسط 27)

  جعفر صادق

صفحہ 2 از 3

سُنی مناظر کا یہ جواب بھی غور طلب ہے کہ قول معصوم کے آگے  شیعہ فقیہ کے فتوی پر عمل کرتے ہیں تو یہ ان کی مجبوری ہے، اور عقیدہ امامت کا انکار بھی! کیونکہ شیعہ تو بعد از نبی امام معصوم سے ہدایت لینے کا دعوی کرتے ہیں! اگر فقیہ کے فتووں پر ہی چلنا تھا تو اہل سنت کی صحیح احادیث نبوی نے کیا قصور کیا ہے جو عین قرآن کے مطابق بھی ہیں!

شیعہ مناظر کا سوال:  کیا قرآن کی کوئی آیت ہے جس میں نبی کی بیٹی کو حق ارث سے محروم کرنے کا حکم آیا ہو؟

سُنی مناظر :

کیا قرآن میں نبی کی مالی ملکیت کا ذکر ہے؟ آیات قرآنی مین صرف ورثہ دکھا کر اس سے مالی ملکیت کس طرح مراد لی جاسکتی ہے جبکہ شیعہ مناظر دوران گفتگو مختلف سنی و شیعہ  احادیث سے نبیوں کی علمی میراث ثابت کرتے آرہے ہیں ۔اس کے علاوہ ہمارے درمیان شرط 3 میں طئے ہوا تھا کہ جو بات قرآن سے واضح نہ ہو تو احادیث نبوی سے دلائل دئے جائیں گے۔

دوران گفتگو  شیعہ مناظر کی طرف سے غیر ضروری  امام زہری کی توثیق اور تعریف پر تحریریں کاپی پیسٹ کر کے رکھی گئیں۔

سُنی مناظر:

امام زہری  پر جب ایسا کوئی اعتراض ہی نہیں کیا گیا تو اس کی تعدیل کیوں پیش کی  گئی ہے؟  امام زہری ثقہ راوی ہے، اس کا گمان غلط ہونے سے اس کی ثقاہت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، جس طرح مثال دیکر سمجھایا ہے کہ  نبی کے گمان غلط ہونے سے ان کی عصمت پر اثر نہیں پڑتا۔

شیعہ مناظر: لاجواب

شیعہ مناظر:  علمائے اہل سنت بھی سیدہ کی ناراضگی تسلیم کرتے ہیں۔

سُنی مناظر:

اکثریت علمائے اہل سنت نے ناراضگی کو تسلیم نہیں کیا بلکہ امام زہری کے گمان کا تعاقب کیا ہے اور شیعہ اعتراضات کا رد کیا ہے۔آپ کو چیلینج ہے ایک ایک عالم کا اسکین رکھ کر اس کے قول پر گفتگو کریں۔

شیعہ مناظر: لاجواب

شیعہ مناظر:  فھجرت ابابکر ،وعاشت بعد رسول اللہ ، اور قالت و کانت فاطمہ تسال  یہ حدیث سے مربوط ہے اور سیاق کے اعتبار سے فٹ ہے۔

سُنی مناظر:

ایک ہی راوی اگر روایت کرے گا تو ظاہر ہے تسلسل قائم رکھ کر ہی بیان کرے گا ،کسی اور نے بیچ میں یہ جملے شامل کئے ہوتے تو ممکن تھا بیچ میں کوئی ربط نہ ہوتا۔ آپ کو قالت کے بعد ناراضگی ثابت کرنی ہے۔

شیعہ مناظر:  لاجواب۔

شیعہ مناظر:  غضبناک ہونا عمل سے بھی ثابت ہوتا ہے۔

سُنی مناظر:

کس عمل سے؟ دلیل کہاں ہے۔  بالفرض یہ سمجھا جائے کہ سیدہ فاطمہ  کو رنجش تھی تو اسے بھی آخری ایام میں عیادت کے دوران دور کردیا گیا۔ سُنی و شیعہ روایات سے ثابت ہے۔

شیعہ مناظر: لاجواب۔

شیعہ مناظر نے ایک موقعے پر کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ فدک نہ دیکر خلفاء نے ظلم کیا، پھر دوسری جگہ اپنی ہی بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا علی کا مؤقف تھا کہ اس معاملے میں ان پر ظلم ہوا ہے۔

سُنی مناظر:

کیا آپ سیدنا علی کے مؤقف سے متفق نہیں ہیں؟

شیعہ مناظر:  لاجواب۔

شیعہ مناظر نے دوران مناظرہ کاپی پیسٹ کا ریکارڈ قائم کیا۔ دوبار  کاپی پیسٹ کر کے امام زہری کی توثیق و مقام اہل سنت سے پیش کرتے ہوئے مختلف تحاریر پیش کیں۔

سُنی مناظر:

اہل سنت امام زہری پر کوئی اعتراض نہیں کرتے۔ خوامخواہ وقت ضایع نہ کریں۔ اصل نکات کا جواب دیں۔

شیعہ مناظر کی دوسری دلیل: علامہ ابن حجر عسقلانی (فتح الباری) ، علامہ بدرالعینی (عمدہ القاری) اور ابن ابطال نے ناراضگی سیدہ فاطمہ کو تسلیم کیا ہے۔

سُنی مناظر:

نامکمل عبارات رکھی گئی ہیں۔ انہوں نے شیعہ اعتراض لکھ کر اس کا رد لکھا ہے۔ دوسری بات راوی کا گمان غلط ہونا معیوب نہیں، جن علماء تک حقیقت نہ پہنچی انہوں نے یقین کیا، لیکن حقیقت وہی ہے جو جمہور کا مؤقف ہے۔  دوران گفتگو قرآن کریم سے انبیائے کرام کے گمان  مختلف آیات سے دکھائے گئے جو غلط تھے لیکن انبیاء کی عصمت پر کوئی فرق نہیں پڑا۔اس طرح امام زہری کا گمان بھی حقیقت کے خلاف تھا لیکن اس کے باوجود ثقاہت پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

سُنی مناظر نے ایک مختصر تحقیق رکھتے ہوئے اہل سنت کتب سے  36 مختلف صحیح روایات سے ثابت کیا کہ امام زہری کے علاوہ کسی اور راوی سے سیدہ فاطمہ کی ناراضگی ثابت نہیں ہے، اس کے علاوہ راوی کے ظن/گمان پر انعام الباری سے کچھ پیجز بھی پیش کر کے امام زہری کے اضافے کو علمائے اہل سنت سے ثابت کیا۔

فتح المغیث سے بھی دکھایا گیا کہ امام زہری روایت میں اضافہ کرتے تھے اور ہم عصر علماء انہیں ایسا کرنے سے منع بھی فرماتے تھے۔

سُنی مناظر نے جلاء العیون ، بحار الانوار (باقر مجلسی) اور سلیم بن قیس سے ثابت کیا کہ حضرت ابوبکر صدیق کو سیدہ فاطمہ کی وفات کی خبر تھی۔

حیات القلوب سے نبی کریمﷺ کا فرمان بھی دکھایا کہ سیدہ کسی پر غضبناک نہیں ہوں گی۔

سُنی مناظر نے علامہ محدث دھلوی (مدارج النبوت) ، علامہ حلبی (سیرت حلبیہ) اور علامہ عسقلانی (فتح لباری) سے عکس رکھ کر ثابت کیا کہ علمائے اہل سنت شیعہ اعتراض بیان کر کے ان کا رد بیان کرتے ہیں لیکن شیعہ صرف اعتراض دکھا کر عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔

ادراج کرتے ہوئے راوی اپنا اندازہ/گمان ہی شامل کرتا ہے، ادراج  کا مترادف لفظ درج ہے یعنی کچھ اور شامل کرنا، جو ظاہر ہے اضافی بات ہوگی جسے خیالی بات، ظن ، گمان اور اندازہ کہتے ہیں، ادراج ہمیشہ درست ہو یہ لازم نہیں ہے۔

شیعہ مناظر:  سیدہ فاطمہ کے جنازے کی اطلاع کسی کو نہیں دی گئی اور رات کی خاموشی میں تدفین کردی گئی۔

سُنی مناظر:

سُنی و شیعہ کتب کے مطابق سیدہ فاطمہ کی وفات پر پورے مدینے میں کہرام ہوگیا تھا اور نبی کی رحلت جیسا غمگین ماحول ہوگیا تھا۔ اب ایک راوی امام زہری کے گمان کو تسلیم کریں یا کئی دوسری مضبوط سنی و شیعہ روایات تسلیم کریں؟

شیعہ مناظر: لاجواب

سُنی مناظر نے دنیائے شیعیت کو اوپن چیلینج بھی دیا کہ مسئلہ فدک کو اہل تشیع کی صحیح روایات سے ثابت کیا جائے۔

شیعہ مناظر: لاجواب

سُنی مناظر نے سُنی و شیعہ کتب سے ثابت کردیا کہ حضرت ابوبکر صدیق نے سیدہ فاطمہ سے آخری ایام میں ملاقات کی تھی اور رنجش ختم کر کے انہیں راضی بھی کر لیا تھا۔

1۔ السنن کبری (امام بیہقی) عربی اور اردو کتاب سے عکس

2۔  البدایہ والنھایہ

3۔  الطبقات الکبیر

4۔  سیر اسلام النبلاء

5۔  شرح نہج البلاغہ ابن میثم بحرانی۔

6۔  بیت الا حزان عباس قمی۔

صفحہ 2 از 3