حق زہرا : سُنی و شیعہ لاجواب مناظرہ (شیعہ مناظر ہر دلیل پر…

حق زہرا : سُنی و شیعہ لاجواب مناظرہ (شیعہ مناظر ہر دلیل پر لاجواب)(قسط 27)

  جعفر صادق

صفحہ 1 از 3

مختصر تبصرہ

حق زہرا : سُنی و شیعہ لاجواب مناظرہ (شیعہ مناظر ہر دلیل پر لاجواب)(قسط 27)

اہل سنت مناظر: ممتاز قریشی /اہل تشیع مناظر: محمد دلشاد

شیعہ مناظر کی دلیل:  صحیحین میں سیدہ کی ناراضگی ثابت ہے۔ (صحیح بخاری)

سنی مناظر کا اشکال:

 1۔ ناراضگی کا اظہار دکھائیں۔ صحیحین میں سیدہ کی ناراضگی کے وہ الفاظ یا سیدہ کے چہرے یا جسمانی تاثرات دکھائیں۔

 جن احادیث میں ناراضگی کے الفاظ ہیں ، ان سب میں ابن شھاب راوی ہے، اور یہ اس کا ادراج ہے، کسی اور طرق سے  ناراضگی کے الفاظ دکھائیں۔

شیعہ مناظر: لاجواب

اہل سنت کا صحیحین کی احادیث پر دو ٹوک مؤقف ہے کہ ناراضگی کے الفاظ کسی مرد  راوی کے ہیں، تحقیق کے مطابق صرف ایک ابن شہاب راوی کی کچھ روایات میں یہ الفاظ ہیں اور وہ ناراضگی بھی سیدہ فاطمہ کے اپنے الفاظ سے بیان نہیں ہوئی ہے، حالانکہ مطالبہ فدک پر کئی اور طرق سے بھی صحیح روایات موجود ہیں، آخر کیا وجہ ہے کہ کسی اور راوی  نے سیدہ فاطمہ کی ناراضگی بیان نہیں کی؟  یہ اس بات کی قوی دلیل ہے کہ صرف ابن شہاب نے سیدہ فاطمہ کی خاموشی کو ناراضگی پر محمول کیا اور یہ اس کا اپنا گمان تھا جو غلط تھا کیونکہ اس کا رد کئی مضبوط حقائق سے ہوتا ہے۔

شیعہ اعتراض: صحیحین کا راوی غلط کیسے کہہ سکتا ہے؟ کیا اس نے جھوٹ بولا ہے؟کیا  روایت غلطی سے داخل ہوگئی ہے؟

سُنی مناظر:

امام زہری معصوم نہیں تھا، قرآن کریم میں تو انبیائے کرام کے اندازے(گمان) غلط ہونا ثابت ہیں، جب معصوم کے گمان غلط ہوسکتے ہیں تو راوی سے کیوں نہیں جبکہ وہ موقعے پر موجود بھی نہ تھا۔

سورت طہہ 94 کے مطابق حضرت موسیٰ اور حضرت ھارون میں جھگڑہ ہوا، بتائیں کونسا نبی غلطی پر تھا؟

شیعہ مناظر:  لاجواب۔

 

شیعہ مناظر کا  بچگانہ ضد:صرف اتنا بتائیں کہ صحیحین میں ناراضگی کے الفاظ موجود ہیں کہ نہیں؟

سُنی مناظر:

صحیحین میں ناراضگی کے الفاظ موجود ہیں لیکن صحیح روایت کا وہ حصہ ایک راوی کا ذاتی گمان ہے جو درست نہیں ہے۔ اس مطالبہ فدک کے بعد سنی و شیعہ کتب سے ہی  سیدہ فاطمہ کی آخری ایام میں شیخین سے  ملاقات بھی ثابت ہے، ابن شہاب کو اس کا علم نہیں ہوسکا ،ورنہ ایسا گمان بیان نہ کرتا۔

شیعہ مناظر کا جھوٹ: سُنی مناظر نے امام زہری کو گمان کرنے والا خطا کار کہا ہے۔

سُنی مناظر :

اسکرین شاٹ  دکھائیں۔ یہ  مجھ پر بہتان ہے۔  

(لیکن جھوٹ کے پاؤں ہوتے تو نظر بھی آتے!)

غلط گمان تو نبیوں سے بھی ثابت ہیں، یہ کوئی گناہ نہیں کیونکہ کرنے والے کی نیت نیک ہوتی ہے۔

شیعہ مناظر: لاجواب۔

شیعہ مناظر: فدک پر صدیقی فیصلہ قرآن کے خلاف ہے؟

سُنی مناظر:

کیسے خلاف ہے؟ دلیل دیں۔ میراث کی آیات کے مطابق بھی فدک پورا سیدہ فاطمہ کا حق کس طرح بنتا ہے؟ وضاحت کریں۔

شیعہ مناظر:  لاجواب۔

 

پورے مناظرے میں شیعہ مناظر کا مغرورانہ انداز،  نامکمل حوالے، عبارات میں جو نکتہ دکھانا تھا وہ غائب۔ میں صرف عربی دکھاؤں گا باقی آپ خود سمجھیں۔ ایک جگہ کہا مجھ سے جواب طلبی کی امید نہ رکھیں۔ ایک ساتھ کئی حوالوں کی بھرمار!! بس کاپی پیسٹ زندہ باد!!

 

سُنی مناظر کے الزامی دلائل

 اصول کافی کی صحیح روایت کے مطابق انبیائے کرام کی وراثت نہیں ہوتی۔

شیعہ مناظر کا رد:  اس روایت میں علماء کرام کو ملکیت نہ ملنے کی بات کی گئی ہے۔

سُنی مناظر کا اشکال:

وراثت رشتہ داروں کو ملتی ہے۔ علماء اس سے مراد نہیں ہوسکتے اس لئے مالی وراثت کی نفی قریبی رشتہ داروں کے لئے ہے۔ دلیل کا رد قول معصوم سے یا کسی شیعہ جیّد عالم سے یا کسی مناسب تاویل سے کریں۔

شیعہ مناظر نے شیعہ صحیح روایت کا رد اہل سنت کی احادیث سے کرنا شروع کردیا ، جبکہ یہ مناظروں کے مسلمہ اصولوں کے خلاف ہے۔ جس مسلک کی روایت ہو، رد بھی اسی مسلک سے کرنا ہوتا ہے۔ البتہ الزامی رد بعد میں کیا جا سکتا ہے۔

 اصول کافی کی چار صحیح روایات کے مطابق عورت غیر منقولہ جائیداد کی وارث نہیں ہے۔ یہی روایت من لا یحضرہ الفقیہ سے بھی پیش کی گئی۔

شیعہ مناظر کا رد: یہ پورا باب بیوی کے متعلق ہے۔ 

سُنی مناظر کے سوال:

اس باب کے نام میں زوجہ کا لفظ دکھائیں۔ اسی پیج پر موجود چار میں سے دو روایات (4,6) میں زوجہ کا لفظ دکھائیں۔

شیعہ مناظر: لاجواب

شیعہ مناظر کا ایک اور رد:  ہماری مدرسوں کی کتب میں عورت زمین کی وارث ہونا موجود ہے۔ دو کتب سے عکس پیش کئے گئے۔ (اللمعتہ الدمشقیہ ، تحریر الوسیلتہ خمینی)

سُنی مناظر کا اعتراض:

ان میں کہیں پر بھی مطلوبہ عبارت موجود نہیں ہے کہ عورت غیر منقولہ جائیداد کی وارث ہوگی۔ نشاندھی کریں۔ کیا امام معصوم کے صحیح اقوال کو شیعہ فقہاء مسترد کرنے کا اختیار رکھتے ہیں، اس کی بھی وضاحت کریں۔

شیعہ مناظر:  لاجواب۔

سُنی مناظر نے ثابت کردیا کہ اہل تشیع کتب اور ان کے علماء کا معیار کیا ہے! جو باتیں آج ایک بچہ بھی جانتا ہے،  ان بنیادی باتوں سے شیعہ مجتہدین یا تو لاعلم تھے یا جان بوجھ کر قرآن کے خلاف روایات کی توثیق کرتے رہے جبکہ خود نبی کریم اور اہل بیت سے بھی مروی ہے کہ قرآن کے خلاف روایت مسترد کردو ، لیکن شیعہ مجتہدین اور محدثین نے اس قول امام معصوم پر بھی عمل نہیں کیا اور ایسی بیشمار صحیح روایات شیعہ کتب میں بھری پڑی ہیں جو قرآن کے خلاف ہیں! اس کا مطلب یہ ہوا کہ اہل تشیع کی ضعیف روایات ہوں یا صحیح روایات، دونوں ہی قابل اعتبار نہیں ہیں کیونکہ خود اہل تشیع بھی انہیں تسلیم نہیں کرتے! انا لللہ وانا الیہ راجعون۔

سُنی مناظر نے دوٹوک کہہ دیا کہ اہل تشیع کی ان صحیح روایات میں بیوی کا ذکر ہے یا عورت کا! یہ فیصلہ پڑھنے والوں پر چھوڑتا ہوں۔ دونوں صورتوں میں یہ علامہ مجلسی کی توثیق شدہ روایات  خلاف قرآن  ہیں! ایسے محدثین شیعوں  کو ہی مبارک ہوں۔

سُنی مناظر نے یہ بھی کہا کہ قول معصوم بمعہ توثیق دکھا کر چار صحیح روایات شیعہ کی سب سے معتبر کتاب اصول کافی سے دکھا چکا ہوں جسے خود شیعہ مناظر بھی تسلیم کرچکے کہ یہ روایات خلاف قرآن ہیں، اس سے زیادہ حجت کیسے تمام کی جاتی ہے۔

صفحہ 1 از 3