حافظ ابنِ حزم اندلسی رحمۃاللہ (متوفی 456ھ) - ردِ رافضیت |…

حافظ ابنِ حزم اندلسی رحمۃاللہ (متوفی 456ھ)

  محمد ظفر اقبال

1: حافظ ابنِ حزم اندلسی رحمۃ اللہ (متوفی 456ھ)

کَانَ زَیدُ بنُ ثَابِتٍ مِن أَلزَمِ النَّاسِ لِذٰلِکَ، ثُمَّ تَلَاہُ مُعَاوِیَۃُ بَعدَ الفَتحِ، فَکَانَا مُلَازِمَینِ لِلكِتَابَۃِ بَینَ یَدَیهِ فِی الوَحیِ وَغَیرِہِ، لَا عَمَلَ لَھمَا غَیرُ ذٰلِکَ  

(جوامع السیرۃ: صفحہ27 تحت: کتابہﷺ)  

ترجمہ: حضرت زید بن ثابتؓ کتابتِ وحی پر سب سے زیادہ ذمہ داری کے ساتھ لگے رہے، فتحِ مکہ کے بعد پھر حضرت امیرِ معاویہؓ نے بھی اس کام کو لازمی درجے میں اختیار کر لیا یہ دونوں حضرات حضورِ اکرمﷺ کے سامنے ہر وقت موجود رہتے کہ کتابتِ وحی ہو یا حضورِ اکرمﷺ کی کوئی بات، یہ دونوں لکھ لیا کریں، اس کے علاوہ ان کا کوئی اور کام نہ تھا۔