6: مولانا عبد الرحمٰن مبارک پوری رحمۃ اللہ (متوفی 1353ھ):
معروف اہلِ حدیث (باصطلاح جدید) مولانا عبد الرحمٰن مبارک پوریؒ (متوفی 1353ھ) لکھتے ہیں:
قِیلَ لَهمُ الخُلَفَاءُ الأَربَعَۃُ أَبُو بَکرٍ وَ عُمَرُ وَ عُثمَانُ وَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللّٰہُ عَنهم، لِأَنَّهُ عَلَیهِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ قَالَ الخِلَافَۃُ بَعدِی ثَلَاثُونَ سَنَۃً، وَقَدِ انتَهت بِخِلَافَۃِ عَلِیٍّ کَرَّمَ اللّٰہُ وَجهَهُ
(تحفۃ الاحوذی: جلد، 7 صفحہ، 475 کتاب العلم باب ما جاء فی الاخذ بالسنۃ الخ)
ترجمہ: اور (اس حدیث کے تحت) یہ کہا گیا ہے کہ وہ (یعنی خلفائے راشدین و مہدیین) خلفائے اربعہ حضراتِ ابوبکرؓ و عمرؓ و عثمانؓ و علیؓ ہیں، کیونکہ حضورِ اکرمﷺ نے فرمایا: خلافت میرے بعد تیس سال تک رہے گی، یہ مدت سیدنا علی المرتضیٰؓ کی خلافت پر ختم ہو جاتی ہے۔