5: حضرت ملا علی قاری رحمۃ اللہ (متوفی 1014ھ):
حضرت ملا علی قاریؒ (متوفی 1014ھ) لکھتے ہیں:
قِیلَ: لَهمُ الخُلَفَاءُ الأَربَعَۃُ: أَبُو بَکرٍ وَ عُمَرُ وَ عُثمَانُ وَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللّٰه عَنهم، لِأَنَّهُ عَلَیهِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ قَالَ: الخِلَافَۃُ بَعدِی ثَلَاثُونَ سَنَۃً، وَقَدِ انتَهی بِخِلَافَۃِ عَلِیٍّ کَرَّمَ اللّٰه وَجهَهُ۔
(مرقاۃ المفاتیح: جلد1 صفحہ373 کتاب الایمان باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ الخ)
ترجمہ: اور (اس حدیث کے تحت) یہ کہا گیا ہے کہ وہ (یعنی خلفائے راشدین و مہدیین) خلفائے اربعہ حضرت ابوبکر، حضرت عمر، حضرت عثمان اور حضرت علی رضی اللہ عنہم ہیں، کیونکہ حضور اکرمﷺ نے فرمایا: خلافت میرے بعد تیس سال تک رہے گی، یہ مدت حضرت علیؓ کی خلافت پر ختم ہو گئی۔