خاندان نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم - دفاعِ اہلِ سنت | دفاع…

خاندان نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

  علامہ زاہد الراشدی

صفحہ 7 از 7
ترجمہ: کہ اے اللہ! اسے مال بھی بہت زیادہ دے اور اولاد بھی بہت زیادہ دے۔ چنانچہ سب سے آخر میں جن چند صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے وفات پائی، سیدنا انسؓ ان میں سے ایک تھے۔ مختلف روایات کے مطابق 102ھ یا 103ھ یا 104ھ میں انہوں نے وفات فرمائی۔ تقریباً 112 سال کی عمر پائی، سیدنا انسؓ کی براہِ راست اولاد 200 سے زیادہ تھی جبکہ بے حساب دولت کے مالک تھے۔
میں نے رسول اللہﷺ کے کنبے اور خاندان کا مختصر تعارف آپ کی خدمت میں پیش کیا۔ اللہ تعالیٰ نبی کریمﷺ پر کروڑوں درود نازل فرمائیں، آپﷺ کی ازواج پر، آپﷺ کی اولاد پر، آپﷺ کے تمام متعلقین پر اور قیامت تک آنے والے آپﷺ کے تمام اتباع پر اللہ تعالیٰ کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو جناب نبی کریمﷺ کی سیرت پر چلنے کی، آپﷺ کے اسوہ کو اپنانے کی اور حضورﷺ کی سنت کا ذوق بیدار کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین یا رب العالمین۔

صفحہ 7 از 7